رسائی کے لنکس

سلطان عبداللہ ملائیشیا کے نئے بادشاہ بن گئے


ملائیشیا کے نئے بادشاہ سلطان عبداللہ تاج پوشی کے بعد گارڈ آف آنر کا معائنہ کر رہے ہیں۔ 31 جنوری 2019
ملائیشیا کے نئے بادشاہ سلطان عبداللہ تاج پوشی کے بعد گارڈ آف آنر کا معائنہ کر رہے ہیں۔ 31 جنوری 2019

ملائیشیا کے سلطان عبداللہ جمعرات کے روز تاج پوشی کی ایک تقریب میں باضابطہ طور پر ملک کے بادشاہ بن گئے۔ ملائیشیا کا بادشاہ اس لحاظ سے جمہوری ہے کہ ہر پانچ سال کے بعد 9 ریاستوں کے شاہی خاندانوں کو باری باری ملک کی بادشاہت ملتی ہے۔

سلطان عبداللہ احمد شاہ نے ملک کے 16 بادشاہ کے طور پر حلف اٹھایا۔ کوالالمپور کے نیشنل پیلس میں ہونے والی یہ رنگارنگ تقریب سرکاری ٹیلی وژن پر براہ راست دکھائی گئی۔

سلطان عبداللہ تاج پوشی کے بعد شاہی دستاویز پر دستخط کر رہے ہیں۔ 31 جنوری 2019
سلطان عبداللہ تاج پوشی کے بعد شاہی دستاویز پر دستخط کر رہے ہیں۔ 31 جنوری 2019

سلطان عبداللہ کی عمر 59 سال ہے۔ وہ وسطی ریاست پاہنگ کے علامتی حکمران ہیں۔ انہوں نے ملک کی شمال مشرقی ریاست کیلنٹن کے سلطان محمد پنجم کی جگہ لی ہے جو اس سے قبل ملک کے بادشاہ تھے۔

نئے بادشاہ برطانیہ کے تعلیمی اداروں کے فارغ التحصیل ہیں اور کھیلوں کے دلدادہ ہیں۔ وہ ورلڈ فٹ بال گورننگ باڈی فیفا کے رکن اور ایشیا ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی ہیں۔

تاج پوشی کے بعد سلطان عبداللہ اور ان کی اہلیہ تنکو امینہ سلامی لے رہے ہیں۔ 31 جنوری 2019
تاج پوشی کے بعد سلطان عبداللہ اور ان کی اہلیہ تنکو امینہ سلامی لے رہے ہیں۔ 31 جنوری 2019

سابق بادشاہ سلطان محمد نے دو سال تک بادشاہ رہنے کے بعد یہ افوائیں منظر عام پر آنے کے بعد کہ انہوں نے روس کی بیوٹی کوئین سے شادی کر لی ہے، اس سال 6 جنوری کو تخت و تاج چھوڑ دیا تھا۔

برطانیہ سے 1957 میں آزادی حاصل کرنے کے بعد اسلامی ملک ملائیشیا میں تخت و تاج سے دست بردار ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

سلطان عبداللہ تاج پوشی کی تقریب کے بعد نیشنل پیلس سے باہر آ رہے ہیں۔ 31 جنوری 2019
سلطان عبداللہ تاج پوشی کی تقریب کے بعد نیشنل پیلس سے باہر آ رہے ہیں۔ 31 جنوری 2019

ملائیشیا کا بادشاہ آئینی طور پر ملک کا سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کا سب سے بڑا مذہبی راہنما بھی ہوتا ہے۔

ملائیشیا کی بادشاہت کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ یہاں ہر پانچ سال کے بعد ایک ریاست سے دوسری ریاست کے شاہی خاندان کو منتقل ہو جاتی ہے۔ ملائیشیا کی 9 ریاستیں ہیں جن کے شاہی خاندانوں کو ہر 45 سال کے بعد ملائیشیا کا تاج پہننے کا موقع ملتا ہے۔

--------------------------------------------------------------------------------------

وائس آف امریکہ اردو کی سمارٹ فون ایپ ڈاون لوڈ کریں اور حاصل کریں تازہ تریں خبریں، ان پر تبصرے اور رپورٹیں اپنے موبائل فون پر۔

ڈاون لوڈ کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

اینڈرایڈ فون کے لیے: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.voanews.voaur&hl=en

آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے: https://itunes.apple.com/us/app/%D9%88%DB%8C-%D8%A7%D9%88-%D8%A7%DB%92-%D8%A7%D8%B1%D8%AF%D9%88/id1405181675

XS
SM
MD
LG