رسائی کے لنکس

افغانستان اور طالبان کے ایلچیوں کے درمیان مالدیپ میں مذاکرات


افغانستان اور طالبان کے ایلچیوں کے درمیان مالدیپ میں مذاکرات
افغانستان اور طالبان کے ایلچیوں کے درمیان مالدیپ میں مذاکرات

مالدیپ کے عہدے داروں کا ان اجلاسوں میں کوئى عمل دخل نہیں تھا: ترجمان

مالدیپ کے صدر کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ افغان ایلچیوں اور اور طالبان کے نمائیندوں کے درمیان پچھلے مہینے مالدیپ میں مذاکرات ہوئے تھے۔

ترجان نے کہا ہے کہ مالدیپ کے عہدے داروں کا ان اجلاسوں میں کوئى عمل دخل نہیں تھا۔

افغان عہدے داروں نے بعد میں اس بات کی تصدیق کردی کہ ایک میٹنگ ہوئى تھی۔ لیکن انہوں نے کہا ہے کہ میٹنگ میں حکومت کے کسی نمائیندے نے باضابطہ شرکت نہیں کی۔ خبر رسال ایجنسی رائیٹر نے افغاب صدر حامد کرزئى کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ میٹنگ میں طالبان تحریک کے اُن سابق ارکان نے شرکت کی تھی جو اب افغان پارلیمنٹ کے رکن ہیں۔

اطلاعات کے مطابق، باغیوں کے نمائیندوں میں ایک سابق وزیرِ اعظم اور بد نام جنگجو سردار گل بدین حکمت یار کا بیٹا شامل تھا۔حکمت یار کا حزبِ اسلامی دھڑا، طالبان کے اتحادی باغیوں کے بڑے بڑے گروپوں میں سے ایک ہے۔

افعان عہدے دار اور مغربی ملک اُن باغیوں کے ساتھ امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں جو لڑائى ترک کرنے پر آمادہ ہوں۔تاہم طالبان اور اُن کے بڑے بڑے اتحادی گروپوں کا اصرار ہے کہ جب تک غیر ملکی فوجیں افغانستان سے رُخصت نہیں ہوں گی کوئى مذاکرات شروع نہیں ہوسکتے۔

XS
SM
MD
LG