رسائی کے لنکس

مالدیپ کے صدر عہدے سے مستعفی


抗议者2012年1月27日在开罗解放广场附近同安全部队发生冲突。
抗议者2012年1月27日在开罗解放广场附近同安全部队发生冲突。

ہفتوں سے جاری حزب مخالف کے احتجاج کے بعد مالدیپ کے صدر محمد ناشاد منگل کو اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

مالدیپ میں شہریوں کا کہنا ہے کہ باغی پولیس نے سرکاری ٹیلی ویژن کی تنصیبات پر قبضہ کر لیا ہے۔

ملک میں جاری آئینی بحران منگل کو اُس وقت شدت اختیار کر گیا جب لگ بھگ تین درجن پولیس افسران ایک حکومت مخالف جلسے میں شامل ہو گئے اور قریب ہی کی جانے والی حکمران جماعت کی ریلی پر حملہ کر دیا۔

سیکورٹی فورسز نے دونوں گروپوں میں تصادم ختم کروانے کے لیے اشک آور گیس کا استعمال بھی کیا۔

صدر ناشید کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا آغاز تین ہفتوں قبل اُس وقت ہوا جب اُنھوں نے بدانتظامی اور حکومت مخالف شخصیات کی طرف داری کے الزامات کی بنیاد پر ایک سینیئر جج کی گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

صدر ناشید 2008ء میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتیجے میں مالدیپ کے پہلے منتخب جمہوری صدر ہیں اور انھوں نے صدر مامون عبدالقیوم کی جگہ لی تھی جو گزشتہ 30 سالوں سے اقتدار میں تھے۔

مسلم اکثریت والا یہ ملک سری لنکا کے جنوب مشرق میں بحر ہند میں واقع تقریباً 1,200 جزیروں پر مشتمل ہے۔

XS
SM
MD
LG