رسائی کے لنکس

مالے: عبوری صدر مظاہرین کے حملے میں زخمی ، اسپتال منتقل


مالے کے عبوری صدر کو ، جنہیں مظاہرین نے صدراتی محل میں داخل ہونے کے بعد حملہ کر کے زخمی کردیا تھا، فوری طورپر اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

وائس آف امریکہ کی نمائندہ این لک نے باماکو سے خبر دی ہے کہ پیر کے روز صدارتی محل پر مظاہرین کے حملے کے بعد صدر ڈائیونکونڈا ٹراؤرے کو ایک ایمبونس گاڑی میں اسپتال لے جایا گیا۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ صدر کو کس طرح کے زخم آئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روزصدر اتی محل میں صدر سے مظاہرین کے تین نمائندوں کی ملاقات کے بعد مظاہرین زبردستی محل میں گھس گئے۔

مظاہرین اس معاہدے کے خلاف احتجاج کررہے تھے جس میں عبوری صدر کو منگل کے روز آئینی ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد اقتدار اپنے پاس رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مالی میں 22 مارچ کے بعد سے ، جس فوجی عہدے داروں نے حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیاتھا، سیاسی انتشار جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG