رسائی کے لنکس

مالی: انتخابی مہم ختم، انتخابات اتوار کو ہوں گے

گذشتہ ماہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں ابراہیم بُوبُوکار کیٹا کو 40٪ ووٹ حاصل ہوئے تھے جبکہ دوسری طرف ان کے مدِ مقابل ملک کے سابق وزیر ِ خزانہ سومیلا سیسے کو اس سے نصف ووٹ ملے تھے۔

مالی میں اتوار کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے انتخابی مہم چلانے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

انتخابات میں حصہ لینے والے دونوں ہی امیدواروں نے جمعے کے روز ہونے والے سیاسی جلوسوں کو رمضان ختم ہونے کے احترام میں منسوخ کر دیا۔

صدارتی امیدوار ابراہیم بُوبُوکار کیٹا نے ملک کا امن بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔

گذشتہ ماہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں ابراہیم بُوبُوکار کیٹا کو 40٪ ووٹ حاصل ہوئے تھے جبکہ دوسری طرف ان کے مدِ مقابل ملک کے سابق وزیر ِ خزانہ سومیلا سیسے کو اس سے نصف ووٹ ملے تھے۔

سومیلا سیسے نے پہلے مرحلے میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اتوار کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج تسلیم کریں گے۔
XS
SM
MD
LG