رسائی کے لنکس

logo-print

وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک شخص نے خود کو گولی مار لی


وائٹ ہاؤس کے سامنے ایک شخص نے خود کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تور گیا۔

سیکرٹ سروس کے مطابق اس شخص نے فائرنگ کر کے خود کو زخمی کیا جس کے فوری بعد وہاں طبی امداد دینے والا عملہ پہنچ گیا۔

لیکن کچھ ہی دیر بعد واشنگٹن پولیس نے ٹوئٹر پر اس شخص کی موت کی تصدیق کی۔ مذکورہ شخص کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

جس وقت یہ واقعہ پیش آیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ فلوریڈا کے علاقے ویسٹ پام بیچ پر اپنی قیام گاہ میں تھے۔

صدر اور دیگر قومی شخصیات کے تحفظ کی ذمہ دار سیکرٹ سروس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ مذکورہ شخص کے علاوہ کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا۔

وائٹ ہاؤس کے پریس آفس کے مطابق اسے اس واقعہ کا علم ہے اور صدر کو اس بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب گزشتہ ہفتے فلوریڈا کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 17 لوگوں کی ہلاکت کے بعد امریکہ میں گن کٹرول کے معاملے پر ایک بار پھر شدید بحث چھڑ چکی ہے۔

XS
SM
MD
LG