رسائی کے لنکس

من موہن سنگھ سعودی میں


بھارتی وزیرِ اعظم کی سعودی عرب میں آمد کے موقعے پر سعودی عرب کے ولی عہد سلطان بن عبدالعزیز نے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا
بھارتی وزیرِ اعظم کی سعودی عرب میں آمد کے موقعے پر سعودی عرب کے ولی عہد سلطان بن عبدالعزیز نے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا

بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ یہ 28 برسوں میں کسی بھارتی وزیرِ اعظم کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔

اس دورے میں من موہن سنگھ سعودی شاہ عبداللہ کے علاوہ دوسرے سعودی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ سلامتی، سائنس، ٹیکنالوجی اور انسانی وسائل کی ترقی جیسے امور پر باہمی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور کریں گے۔

توقع ہے کہ دونوں رہنما کم از کم نو معاہدوں پر دستخط کریں گے، جن میں مجرموں کے تبادلے کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

من موہن سنگھ نے ہفتے کے روز سفر سے پہلے کہا تھا کہ ان کا دورہٴ سعودی عرب دونوں ممالک کی طرف سے باہمی تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا آئینہ دار ہے۔

شاہ عبداللہ نے 2006ء میں بھارت کے دورے میں من موہن سنگھ سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران انھوں نے کئی معاہدوں پر دستخط کیے تھے، جن میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے بارے میں مفاہمت کی عرض داشت بھی شامل تھی۔

XS
SM
MD
LG