رسائی کے لنکس

حادثتاً ڈرون وائٹ ہاؤس کے احاطے میں گرا: بیان


واشنگٹن کے ایک رہائشی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حکام کو بتایا ہے کہ وہ تفریحاً ڈرون اڑا رہا تھا کہ اچانک اس کا ڈرون پر کنٹرول ختم ہو گیا, جس کے باعث حادثاتاً ڈرون وائٹ ہاؤس کے احاطے میں جا گرا۔

وائٹ ہاؤس میں پیر کے روز اس وقت کھلبلی مچ گئی تھی جب ایک چھوٹا ڈرون وائٹ ہاؤس کے احاطے میں آ کر گرا تھا۔ اس واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کو چاروں طرف سے بند کر دیا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد واشنگٹن کے ایک رہائشی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حکام کو بتایا ہے کہ وہ تفریحاً ڈرون اڑا رہا تھا کہ اچانک اس پر کنٹرول ختم ہو گیا، جس کے باعث حادثتاً ڈرون وائٹ ہاؤس کے احاطے میں جا گرا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ڈرون کا مالک واشنگٹن کا رہائشی ہے اور اس معاملے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ جب ڈرون وائٹ ہاؤس میں گرا اس وقت امریکی صدر اور ان کی اہلیہ بھارت کے دورے پر تھے۔
امریکی خفیہ ادارے کے ایک بیان کے مطابق، 'یہ آلہ (ڈوائس)، جس کا قطر تقریبا ً 61 سینٹی میٹر (دو فٹ) تھا، اُس پر مقامی وقت کے مطابق صبح 3:08بجے نظر پڑی، جس کے بعد یہ وائٹ ہائوس کے جنوب مشرق کی طرف گر کر تباہ ہوا۔

XS
SM
MD
LG