رسائی کے لنکس

دلائی لاما کے دورہ منگولیا پر چین کا احتجاج


دلائی لاما کے دورہ منگولیا پر چین کا احتجاج
دلائی لاما کے دورہ منگولیا پر چین کا احتجاج

چین نے پڑوسی ملک منگولیا سے دلائی لاما کے دورے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لے نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ اس بات کی مخالفت کی ہے کہ کوئی ملک جلاوطن روحانی رہنما کو اپنے آبائی علاقے تبت کی چین سے آزادی کی وکالت کا موقع فراہم کرے۔

دلائی لاما نے جاپان سے منگل کو منگولیا پہنچنے کے بعد سے لیکچر اور دعائیہ تقریبات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جس میں انھوں نے چین کے تبتی علاقوں میں گیارہ بدھ بھکشوؤں کی خودسوزی کا ذمہ دار چین کی پالیسیوں کو ٹھہرایا۔

منگولیا میں تبتی طرز کے بدھ مت کے پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور اس ملک کا سیاسی وجود دو بڑے ہمسایہ ملکوں چین اور روس سے تعلقات میں توازن پر منحصر ہے۔

منگولیا کے سینئر مذہبی رہنماؤں نے دلائی لاما کے دورے کو خالصتاً مذہبی نوعیت کا قرار دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG