رسائی کے لنکس

logo-print

ہیلی کاپٹر کے حادثے میں گورنر سمیت سات ہلاک


ہیلی کاپٹر کے حادثے میں گورنر سمیت سات ہلاک

فلپائن کے دارالحکومت منیلاکے جنوبی رہائشی علاقے میں پیر کوصوبائی گورنر کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا ۔ حکام نے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں سوار گورنر سمیت تین دوسرے افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ جس علاقے میں ملبہ گر اوہاں تین شہری بھی ہلاک ہو گئے ۔

عینی شاہدین کے مطابق پرواز کے کچھ ہی دیر بعد ہیلی کاپٹرمنیلاکے رہائشی علاقے میں گرگیا جس سے تین مکانوں میں آگ لگ گئی۔

نظر آتش ہونے والے گھر وں میں سے ایک مکان کے اندر سے دو لاشیں جب کہ ایک لاش اُس کے باہر سے ملی ہے ۔

XS
SM
MD
LG