رسائی کے لنکس

منیلا کے نزدیک آتشزدگی سے دس ہزار افراد بے گھر


فلپینز کے دارالحکومت منیلا کے نواحی شہر کیوزون میں غریب آبادی والے ایک علاقے میں آگ لگنے سے 600 گھر جل کر خاکستر ہو گئے اور ان میں رہنے والے تقریباً دس ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کی سہ پہرشروع ہونے والی آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک اور پانچ مزید افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں آ گ بجھانے والے ادارے کے تین کارکن بھی شامل ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ بجلی کی تاروں میں خرابی کے سبب بھڑکی اور تیز ہواؤں کی وجہ مے بہت کم وقت میں علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تقریباً 200 آگ بجھانے والی گاڑیوں کی مدد سے اس پر سات گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔

XS
SM
MD
LG