رسائی کے لنکس

کرتارپور جانے والے پہلے جتھے میں من موہن سنگھ شامل


بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ۔ (فائل فوٹو)
بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ۔ (فائل فوٹو)

سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے کرتارپور کوریڈور کے راستے گردوارہ دربار سنگھ جانے کیلئے بھارت نے 575 سکھ یاتریوں کے پہلے دستے کے نام پاکستانی حکام کے حوالے کر دیے ہیں۔

اس جتھے کی سربراہی بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ کریں گے اور ان میں بھارت کے سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ بھی شامل ہوں گے۔

ان کے علاوہ بھارت کے مرکزی وزرا ہردیپ پوری اور ہرسمرت کور بادل، اور بھارتی پنجاب کے متعدد پارلیمانی ارکان بھی جتھے کا حصہ ہوں گے۔

اس کوریڈور کے دو حصے ہیں۔ پاکستانی حکومت نے بھارتی سرحد سے کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب تک کا کوریڈور تعمیر کیا ہے جبکہ بھارتی حکومت نے گرداس پور میں واقع ڈیرہ بابا گرونانک سے سرحد تک کے کوریڈور کی تعمیر مکمل کی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بابا گرونانک نے اپنی زندگی کے آخری سال کرتارپور میں گزارے تھے۔ اور اسی مقام پر گردوارہ دربار صاحب کی تعمیر ہوئی۔

XS
SM
MD
LG