رسائی کے لنکس

logo-print

پولیس گاڑی پر بم حملے میں چار اہلکار ہلاک


پولیس گاڑی پر بم حملے میں چار اہلکار ہلاک

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع تورغر میں ہفتہ کی صبح پولیس کی ایک گاڑی کو ریمورٹ کنڑول بم سے نشانہ بنایا گیا جس میں کم از کم چار اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

ہزارہ ڈویژن کے قائم ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کریم خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ واقعہ جوڑوبہ نامی علاقے میں پیش آیا۔

حکام نے بتایا کہ زیر تربیت پولیس اہلکار جڑوبہ سے ایبٹ آباد جا رہے تھے۔ گاڑی میں 35 افراد سوار تھے اور زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

صوبہ خیبر پختون خواہ کی حکومت نے تورغر کو حال ہی میں ضلع کا درجہ دیا تھا اوراس علاقے پولیس اہلکاروں کی بھرتی اور اُن کی تربیت کا عمل بھی جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG