رسائی کے لنکس

مارلن مونرو کی تصاویر کی نیلامی


Marilyn Monroe
Marilyn Monroe

یہ تصاویر نوے کی دہائی سے نیو یارک کے ایک گودام میں پڑی تھیں اور حال ہی میں پولینڈ لائی گئی ہیں

پولینڈ کی حکومت ہالی وڈ اداکارہ مارلن مونرو کی ہزاروں تصاویر پر مشتمل ایک مجموعے میں سے کچھ کو نیلامی کیلئے پیش کرنا چاہتی ہے۔ مجموعے میں شامل چار ہزار تصاویر مشہور فوٹوگرافر ملٹن ایچ گرین نے لی تھیں۔

ان میں سے کچھ تو معروف تصاویر ہیں، مگر پولینڈ کے سرکاری اہلکاروں کاکہنا ہے کہ ہوسکتا ہے اس مجموعے میں کچھ غیر شائع شدہ تصاویر بھی ہوں۔

یہ مجموعہ پولینڈ کی ملکیت میں نوے کی دہائی میں فراڈ کے ایک بہت پیچیدہ کیس کے نتیجے میں آیا تھا۔ شکاگو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص پر الزام تھا کہ اس نے پولینڈ کی حکومت سےلاکھوں روپوں کا دھوکہ کیا ہے۔ اس شخص نے حکومت کا نقصان پورا کرنے کیلئے ان تصاویر کی شکل میں جزوی ادائیگی کی تھی۔

یہ نوے کی دہائی سے نیو یارک کے ایک گودام میں پڑی تھیں اور حال ہی میں پولینڈ لائی گئی ہیں۔

تصویروں کے اس مجموعے میں مارلن مونرو کی معروف تصاویر میں سے ایک جس میں وہ ایک سفید فر کوٹ پہنے ہوئے سفید دیوار کے سامنے کھڑی ہیں بھی شامل ہے۔

ان تصاویر کو لکڑی کے بڑے بکسوں میں بند کر کے نیویارک سے لایا گیا۔ اگلے ماہ عوام کیلئے ان کی نمائش تک ان کو اندھیرے کمرے میں رکھا جائے گا۔ پھر ان کو نیلام کر دیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG