رسائی کے لنکس

فیس بک پر ہمیشہ مسلمانوں کا خیر مقدم کیا جائے گا: زکربرگ


انھوں نے کہا ہے کہ فیس بک پر مسلمانوں کا ہمیشہ خیر مقدم کرتا ہوں۔ ہم آپ کے حقوق کے تحفظ کے لئے لڑیں گے اور آپ کے لئے پرامن اور محفوظ ماحول قائم کریں گے

سماجی میڈیا، ’فیس بک‘ کے بانی، چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے مسلمانوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سماجی میڈیا کی سائٹ پر ہمیشہ ان کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

بدھ کو فیس بک پر مختصر پوسٹ میں انھوں نے کہا کہ پیرس پر داعش کے دہشت گرد حملے کے بعد ایک ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا، جس کے بعد انھیں مسلمانوں کے خوف کا اندازہ ہو سکتا ہے جو اُنھیں دوسروں سے لاحق ہوگا۔

زکربرگ نے کہا کہ ایک یہودی کی حثیت سے میرے والدین نے مجھے تعلیم دی ہے کہ جس کمیونٹی پر حملہ ہو، ہمیں اس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان حملوں سے لوگوں کی آزادی متاثر ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ فیس بک پر مسلمانوں کا ہمیشہ خیر مقدم کرتا ہوں۔ ہم آپ کے حقوق کے تحفظ کے لئے لڑیں گے اور آپ کے لئے پرامن اور محفوظ ماحول قائم کریں گے۔

XS
SM
MD
LG