رسائی کے لنکس

موسم بہار کی مقبول امریکی میٹھائی، پیپس


پیپس کینڈی آرٹ کے ماہر ڈیوڈ پوٹوگالی
پیپس کینڈی آرٹ کے ماہر ڈیوڈ پوٹوگالی

واشنگٹن میں بہار کی آمد آمد ہے۔ہر طرف پھول کھل رہے ہیں، درختوں پر نئے پتے آ رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ دکانوں پر پیپس نامی کینڈی بھی بڑی تعداد میں نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔ مارش میلو یعنی مکئی کے شیرے سے بننے والی یہ مٹھائی تقریبانصف صدی سے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر بچوں کی پسندیدہ کینڈی رہی ہے۔ لیکن ایسٹر کے دنوں میں یہ کینڈی بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں میں بھی مقبولیت حاصل کرلیتی ہے۔

پچھلے چار سال سے ،ہر سال موسم بہار میں واشنگٹن کے رہائشی ، ایک مقامی اخبار کے زیر اہتمام ہونے والے پیپس کینڈی آرٹ کے مقابلے میں حصہ لیتے ہیں۔ ہر سال اس مقابلے کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ڈیوڈ بھی ہر سال اس میں حصہ لیتے رہے ہیں لیکن فائنل تک نہیں پہنچ سکے۔

ان کا بنایا ہوا شاہکار ، سویٹ ٹوتھ ڈھائی میٹر لمبا ہے جسے 2003 ءکے مقابلے میں شامل کیا گیاتھا۔

ڈیوڈ کہتے ہیں کہ میں نے اس کی تیاری میں 5000 کینڈیاں استعمال کیں۔اس کینڈٰ ی کی منفرد بات یہ ہے کہ یہ ہر سال صرف ایسٹر کے موقع پر ہی نظر آتی ہے۔

پچھلے 50 سال سے زیادہ عرصے میں مارش میلو سے بنی یہ کینڈی پینسلوانیا کی ایک کمپنی جسٹ بورن ہی بناتی تھی۔ لیکن اب یہ مٹھائی نما کینڈی پورے سال ہی دستیاب ہے۔

ڈیوڈ کہتے ہیں کہ میں مختلف موسموں میں مارش میلو سے بنی ہوئی دوسری چیزوں کو بھی اپنے آرٹ میں استعمال کرتا ہوں۔

ڈیوڈ اپنے 10 سے زیادہ آرٹ کے نمونے اس دوکان پر بیچ چکے ہیں جو مارش میلو سے بنی کینڈی پیپس کا پہلا سٹور تھا۔ کیرن سیمونٹ سٹور کی جنرل منیجر ہیں۔وہ کہتی ہیں کہ یہاں اور بھی بہت سی مٹھائیاں ہیں لیکن پیپس ایک طرح سے امریکن ہیرو ہے۔

جسٹ بارن کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسٹر سے پہلے کچھ ہفتوں میں پیپس کینڈی اتنی تعداد میں فروخت ہوتی ہے کہ آپ اس سے پوری دنیا کے گرد ایک ہالہ بنا سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG