رسائی کے لنکس

امریکہ میں 11 ستمبر کے بعد دہشت گردی کا سب سے بڑا واقعہ


فلوریڈا کے نائٹ کلب میں پیش آنے والا فائرنگ کا واقعہ 11ستمبر 2001 کے بعد پیش آنے والا دہشت گردی کا سب سے بڑا واقعہ ہے، جس میں 50 افراد مارے گئے۔

اورلینڈ، فلوریڈا کے نائٹ کلب میں پیش آنے والا فائرنگ کا واقعہ 11ستمبر 2001 کے بعد پیش آنے والا دہشت گردی کا سب سے بڑا واقعہ ہے ۔ واقعے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ اتنے ہی زخمی بتائے جاتے ہیں۔

ماضی میں پیش آنے والے فائرنگ کے کچھ بڑے واقعات پر ایک نظر :

دسمبر 2014، سوشل سروسز ایجنسی کیلیفورنیا پر ایک جوڑے کی فائرنگ سے چودہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ پولیس کے ساتھ جھڑپ میں فائرنگ کرنے والا جوڑا بھی مارا گیا۔

نومبر 2015ء کولوراڈو کے ایک کلینگ پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 3 افراد کو ہلاک کر دیا تاہم پولیس نے اسے جلد ہی گرفتار کرلیا۔

اکتوبر 2015ء اوریگن کے ایک کالج میں ایک شخص نے اندھادھندفائرنگ کر کے 9افراد کو موت کی نیند سلادیا بعد میں وہ خود بھی پولیس کی جوابی کاررائی میں مارا گیا۔

جولائی 2015ء میں ٹینسی کے امریکی بحریہ کے ایک مرکز میں فائرنگ کرکے پانچ افراد کو مار ڈالا گیا۔ پولیس نے مسلح شخص کے ساتھ مقابلہ کیا اور اسے بھی ہلاک کردیا۔

جون 2015ء میں جنوبی کیرولینا کے چرچ پر مسلح فرد نے فائرنگ کرکے نو افراد کو ہلاک کردیا ، پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی۔ ملزم کے خلاف مقدمے کی شنوائی جاری ہے۔

مئی 2015ء ٹیکساس کے ایک ریسٹورنٹ میں پولیس اور اس کے مخالف موٹر سائیکل کلبس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوگئے ۔

اکتوبر 2014ء ایک نومبر مسلح لڑکے نے فائرنگ کرکے چار نوجوانوں کو ہلاک کردیا ۔ ان میں سے دو لڑکے اس کے کزنز تھے ۔ واقعہ واشنگٹن کے ایک اسکول میں پیش آیا۔ بعد میں اس نوجوان لڑکے نے فائرنگ کرکے خود کو بھی ہلاک کرلیا۔

ستمبر 2013ء میں واشنگٹن میں ہی ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 12 افراد کو ہلاک کر دیا بعد میں پولیس نے اسے بھی زندہ نہیں چھوڑا۔

سال 2012ء کی بات کریں اس سال فائرنگ کے تین واقعات پیش آئے ۔ ان کے نتیجے میں کنیکٹیکٹ، وسکونسن اور کولوراڈو میں بالترتیب 26، چھ اور 12 افراد موت کا شکار ہوئے ۔

سن دو ہزار گیارہ میں اس حوالے سے بہتر رہا ۔ اس سال فائرنگ کا صرف ایک واقعہ ایریزونا میں رونما ہوا جس میں چھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سن 2010ء میں کوئی واقعہ نہیں ہوا تاہم 2009ء اور 2007 میں ایک ، ایک واقعہ ہوا جن میں مجموعی طور پر 45 افراد ہلاک ہوئے ۔

سن دوہزار چھ میں ہونے والے دو واقعات میں 13افراد ہلاک ہوئے ۔ 1999ء میں ایک ، 1991ء میں دو، 1986 میں اور 1984میں ایک ایک واقعہ ہوا ۔

سن 1999ء سے 1984ء پیش آنے والے پانچ واقعات میں مجموعی طور پر 76افراد ہلاک ہوئے ۔

XS
SM
MD
LG