رسائی کے لنکس

جاپان میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ واپس


فائل
فائل

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زلزلے کےباعث جنم لینے والے سونامی کی لہریں تین میٹر تک بلند ہوسکتی ہیں۔

جاپان میں آنے والے 7.3 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا تھا، تاہم حکام نے یہ وراننگ واپس لے لی۔

اس زلزلے کا مرکز جاپان کے مشرقی ساحل کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 10 میٹر زیر زمین بتائی گئی تھی۔

زلزلے کے بعد جاپانی حکام کی طرف سے اس خدشے کا اظہار کیا گیا تھا کہ اس سے سونامی کی لہریں تین میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔

اسی خطرے کے پیش نظر ساحلی علاقے سے لوگوں کو نکل جانے کا بھی کہا گیا۔

جہاں زلزلہ آیا ہے یہ وہی علاقہ ہے جہاں مارچ 2011ء میں آنے والے ریکارڈ 9 شدت کے زلزلے اور سونامی کے باعث ایک جوہری بجلی گھر کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

اس حادثے کے نتیجے میں جوہری بجلی گھر سے کئی ماہ تک تابکاری کا اخراج ہوتا رہا تھا۔اس حادثے کو چرنوبیل کے بعد دنیا کا سب سے بڑا جوہری حادثہ قرار دیا جاتا ہے۔

جاپان زلزلوں کی فالٹ لائن پر واقع ہے اور دنیا میں ہر سال آنے والے چھ سے زائد شدت کے زلزلوں میں سے 20 فی صد جاپان میں آتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG