ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا 19واں میچ انگلینڈ نے 8 وکٹس سے جیت لیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے اسے یہ میچ جیتنے کے لئے 213 رنز کا آسان ہدف دیا تھا جو اس نے صرف 2 وکٹس کے نقصان پر 34 ویں اوورز میں حاصل کرلیا۔
میچ کی خاص بات روٹ کی 93 بالوں پر سنچری رہی جبکہ آؤٹ ہونے والے دو کھلاڑیوں میں سے جونی بیرسٹو نے 45 اور ووکس نے 40 رنز بنائے تھے۔ اسٹوکس 10 اور روٹس 100 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے اس کے اوپنر جونی بیرسٹو اور روٹ سب سے پہلے بیٹنگ کرنے آئے اور شروع ہی سے اچھے شارٹس کھیلے جس کی بدولت اسکور مسلسل بڑھتا چلا گیا۔
پندرہ اوور تک انگلینڈ کا اسکور 95رنز ہوگیا لیکن اسے اپنا ایک وکٹ بھی گنوانا پڑا۔ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جونی بیرسٹو تھے جو گیبریل کی بال پر 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ان کے ساتھ بیٹنگ کرنے والے دوسرے کھلاڑی روٹ تھے جبکہ اس کا ساتھ دینے کے ووکس کریز پر آئے۔
انگلینڈ کا مجموعی اسکور 15 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 100 ہوگیا جس میں ووکس کے چار اور روٹ کے 42 رنز شامل تھے۔
روٹ اس دوران ویسٹ انڈیز کے بالرز کی کمزوریوں کا جان چکے تھے اسی لئے انہوں نے میدان کے ہر کونے میں شارٹس کھیلے اور 16 اوورز تک ٹیم کے اسکور کو 103 رنز تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔ اس اسکور میں ان کے 43 اور ووکس کے 6 رنز شامل تھے۔
17 واں اوور ختم ہوا تو انگلینڈ کو جیتنے کے لئے صرف 100رنز درکا تھے۔ وہ 112 رنز بناچکا تھا جبکہ ووکس اور روٹ دونوں جارحاہ انداز میں کھیل رہے تھے۔
21 اوورز میں اسکور 139 رنز ہوگیا جس میں روٹ 68 اور ووکس کے 18 رنز شامل تھے۔
24 واں اوور ختم ہوا تو روٹ 76 اور ووکس 22 رنز پر کھیل رہے تھے اور ٹیم کا مجموعی اسکور 153 رنز ہوگیا تھا۔
28 اوور کا کھیل مکمل ہوا تو روٹ 83 اور ووکس 37 رنز کا اسکور بنانے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد مجموعی اسکور 185 رنز ہوگیا۔ یہاں تک دونوں کی پارٹنر شپ 92 رنز ہوگئی تھی۔
انگلینڈ کی انتہائی سست رفتاری اور محتاط پسندی کے باوجود ووکس 40 رنز پر کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی وکٹ بھی گیبریل نے لی۔
ویسٹ انڈیز 212 رنز پر آؤٹ
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کا موقع دیا لیکن ان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز بھی پورے نہ کھیل سکی اور 44 اعشاریہ چار اوورز میں 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ جیسی ورلڈ کپ فیورٹ ٹیم کے لئے 213 رنز کا ہدف بظاہر آسان نظر آتا ہے اور اس کی کامیابی کے زیادہ امکانات محسوس ہورہے ہیں۔ اب تک روٹ 49 رنز بناچکے تھے اور ووکس 10 رنز پر کھیل رہے تھے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کرس گیل اور ایون لیوس نے کیا۔ کرس گیل جس طرز کی بیٹنگ کرنے کے لئے مشہور ہیں انہوں نے وہی طرز اپنائی لیکن آج قسمت ان کا زیادہ ساتھ نہ دے سکی۔ وہ 41 بالز پر 36 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ان کی وکٹ لیام پلنکیٹ نے لی۔
ایون لیوس نے صرف 2 رنز پر اپنی وکٹ ووکس کے ہاتھوں گنوا دی جبکہ ہوپ بھی تیسری وکٹ کے طور پر صرف گیارہ رنز ہی بناسکے۔
شمرون ہیٹمیر اور نکولس پورن نے ایسے وقت میں بیٹنگ شروع کی جب ٹیم کا اسکور 50 زنز کے آس پاس تھا ۔ دونوں نے ذمے داری کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو 100 کا ہندسہ عبور کرایا۔
دونوں کھلاڑیوں نے اسکور کو مجموعی طور پر 144 رنز تک پہنچایا تھا کہ ہیٹمیر کو روٹ نے اپنی ہی بال پر کیچ کرلیا۔ وہ 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
جیسن ہولڈر نے ان کی جگہ بیٹنگ کی ذمے داری اٹھائی لیکن روٹ نے ان کے ساتھ بھی یہی کیا کہ صرف نو رنز بنانے کا موقع دیا اور پھر اپنی ہی بال پر خود ہی انہیں کیچ کرلیا۔ یوں ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ گری۔
انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ لینے میں بھی زیادہ دیر نہیں لگی اور 188 کے مجموعی اسکور پر آندرے رسل 21 رنز بناکر ووڈ کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں ووکس نے کیچ کیا۔
رسل کے بعد کارلوس بریتھ ویٹ بیٹنگ کرنے آئے جبکہ ان کا ساتھ دینے کے لئے نکولس پورن پہلے سے کریز پر موجود تھے مگر جیسے ہی اسکور 202 رنز ہوا پورن کو آرچر نے آؤٹ کردیا جبکہ ان کی جگہ آنے والے کھلاڑی شیلڈن کوٹرل پہلی ہی بال آؤٹ ہوگئے۔
کوٹرل کی جگہ نویں وکٹ کے طور پر او تھومس آئے مگر وہ کافی دیر تک بھی اپنے رنز کا کھاتا نہ کھول سکے جبکہ کارلس ، آرچر کی سر سے اوپر گزرتی کئی بالوں پر شارٹس لانے کی کوشش میں ناکامی کے بعد 14 رنر پر آؤٹ ہوگئے۔ ان کا کیچ بٹلر نے لیا۔
ادھر اوتھومس اور شیرن گیبریل نے ایک بھی رن اسکور نہیں کیا۔ شیرن گیبریل کو ووڈ نے بولڈ کیا۔
یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 45 ویں اوورز میں صرف 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ انگلینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لئے 213 رنز کا آسان ہدف ملا ۔
ویسٹ انڈیزنے آندرے رسل، شیرن گیبریل اور ایون لوئس کو آج ایک مرتبہ پھر ٹیم کا حصہ بنایا ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیل نہیں۔
ویسٹ انڈیز رواں ایونٹ کا آج چوتھا میچ کھیل رہی ہے جبکہ اب تک کھیلے گئے3 میچز میں اسے ایک میں کامیابی، ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا ۔
ادھر انگلینڈ بھی اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے 2 میں اسے کامیابی اور ایک میں ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔
انگلینڈ :
جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جاس بٹلر، اوئن مورگن ،جوئے روٹ، بین اسٹوکس، کرس ووکس، عادل راشد، جوفرا آرچر، لیام پلنکیٹ اور ووڈ۔
ویسٹ انڈیز:
کرس گیل، شائے ہوپ، شمرون ہیٹمیر، نکولس پورن، جیسن ہولڈر، کارلوس بریتھ ویٹ، شیلڈن کوٹرل، ایون لیوس ، آندرے رسل، او تھومس اور شیرن گیبریل
پوائنٹس ٹیبل:
پوائنٹس ٹیبل پر انگلینڈ کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر ہے اور اس کے 4 پوائنٹس ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز 3 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔