رسائی کے لنکس

سری لنکا نے انگلینڈ کو 20 رنز سے ہرا دیا


سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 20 رنز سے ہرا دیا۔ اسے 234 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا لیکن انگلینڈ کی پوری ٹیم کوشش کے باوجود 3 اوور پہلے ہی آؤٹ ہوگئی۔

کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے افراد اور تجریہ نگاروں کی رائے میں یہ ورلڈ کپ 2019 کا پہلا سب سے بڑا اپ سیٹ ہے۔

آج انگلینڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز جیسن رائے کے بجائے ونسے اور جونی بیرسٹو نے کیا۔ جیسن رائے آج ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

انگلینڈ کو پہلا دھچکا اس وقت لگا جب شروعات میں ہی جونی بیرسٹو ملینگا کی بال پر بغیر کوئی رنز بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

جونی بیرسٹو کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کی ذمے داری جوئے روٹ سے سنبھالی جبکہ ونسے پہلے سے کریز پر موجود تھے۔

ونسے زیادہ اسکور نہیں کرسکے اور صرف 14 رنز بناکر ملینگا کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان اوئن مورگن کی اب تک کے میچز میں پرفارمنس بہت اچھی رہی ہے اور وہ ہر بار ایک اچھا اسکور کرنے میں کامیاب رہے ہیں لیکن اس بار قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا اور وہ صرف 21 رنز بناکر ایسورو یودانا کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔

بین اسٹوکس اگلے بیٹسمین کے طور پر کریز پر آئے۔ انہیں روٹ کا ساتھ دینا تھا۔ انہوں نے جم کر کھیلا اور اچھے شارٹس لگائے جبکہ روٹ 57 رنز کا اسکور کرسکے جو اس وقت تک کسی بھی کھلاڑی کا سب سے زیادہ اسکور تھا۔

روٹ کو ملینگا نے آؤٹ کیا جبکہ اسی اثنا میں بٹلر بھی صرف 10 رنز بناکر پویلین لوٹ چکے تھے۔ معین علی 16 رنز پر ڈی سلوا کے ہاتھوں شکار ہوئے تو ان کی جگہ ووکس کھیلنے آئے۔ لیکن ڈی سلوا نے پہلے انہیں دو رنز پر اور اس کے بعد عادل راشد کو بھی ایک رن پر آؤٹ کردیا۔

آرچر بھی آج بیٹنگ کرنے میں بری طرح ناکام رہے اور تین رنز بناکر یودانا کی بال پر آؤٹ ہوگئے، یوں انگلینڈ کی 9 وکٹ گری۔ آخری بیٹسمین مارک ووڈ تھے جنہوں نے بین اسٹوکس کا ساتھ دینا تھا لیکن وہ کافی دیر تک وکٹ پر کھڑے رہنے اور 4 بالز کا مقابلہ کرنے کے باوجود ایک بھی رنز نہیں بناسکے اور پرادیپ ان کی وکٹ لے آڑے۔ بین اسٹوکس سب سے بڑا اسکور یعنی 82 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور آخر تک آؤٹ نہیں ہوئے۔

یوں انگلینڈ کی پوری ٹیم 47 اوورز میں 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ورلڈ کپ، انگلینڈ کو جیت کے لئے 233 رنز کا ہدف:
سری لنکا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے آج کھیلے گئے 27 واں میچ میں 232 رنز بناکر آؤٹ ہوگیا۔ ہیڈنگلے گراؤنڈ لیڈز میں جاری اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کے 9 کھلاڑی مقررہ 50 اوورز میں 232 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کو یہ میچ جیتنے کے لئے 233 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔

اوپنر کی حیثیت سے کرونارتنے اور کشال پریرا بیٹنگ کرنے آئے لیکن دونوں ایک ہی اوور میں ایک ہی اسکور پر تین رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ان کی جگہ فرنینڈو اور مینڈس سے لی۔ فرنینڈو نے گرتی ہوئی باری کو سنبھالا دیا اور جلد 22 بالوں پر 25 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی بیٹسمین مینڈس 3 رنز پر کھیل رہے تھے۔

انگلینڈ کو سری لنکا کی تیسری وکٹ بھی آسانی سے مل گئی۔ فرنینڈو 49 رنز بناکر ووڈ کی بال پر ووڈ کے ہی ہاتھوں یعنی کوٹ اینڈ بولڈ ہوگئے۔

چوتھی وکٹ مینڈس کی گری جنہوں نے 46 رنز بنائے تھے۔ انہیں عادل راشد نے آؤٹ کیا جبکہ پانچویں وکٹ جیون مینڈس کی گری۔ وہ کوئی رنز نہیں بناسکے۔

ان کی وکٹ بھی عادل راشد نے ہی لی۔ جیون کے بعد ڈی سلوا بیٹنگ کرنے آئے۔

ڈی سلوا چھٹی وکٹ کے طور پر جوئے روٹ کے ہاتھوں آرچر کی بال پر آؤٹ ہوئے تو تھیسارا پریرا نے ذمے داری سنبھالی لیکن وہ صرف 2 رنز بناکر 200 کے اسکور پر آرچر کی بال پر کیچ ہوگئے، یوں سری لنکا کو ساتویں وکٹ کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

انگلینڈ کو ایسورو یودانا کی وکٹ کے لئے انتظار نہیں کرنا پڑا کیوں کہ وہ صرف 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ انہیں ووڈ نے آؤٹ کیا جبکہ ان کی جگہ ملینگا کھیلنے آئے لیکن وہ بھی ایک ہی رن بناسکے اور ووڈ کی بال پر کلین بولڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

آخری بیٹسمین کے طور پر پرادیپ آئے جبکہ اس دوران انجیلو میتھیوز 75 رنز بناچکے تھے۔ مقررہ 50 اوورز میں انجیلو میتھیوز 85 اور پرادیپ 1 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پوزیشن : دونوں ٹیمیں رواں ایونٹ کے دوران اب تک 5،5 میچز کھیل چکی ہیں۔ انگلینڈ کو ان میں سے چارمیچز میں کامیابی اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سری لنکا نے ایک میچ جیتا، دو ہارے اور ایک بارش کی نذر ہوگیا۔

پوائنٹس ٹیبل پرانگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور سری لنکن4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

سری لنکن ٹیم : ڈیموتھ کرونارتنے،،کشال پریرا،اویشکا فرنینڈو، کشال مینڈس، انجیلو میتھیوز،جیون مینڈس، تھسارا پریرا، ڈی سلوا، ایسورو یودانا، پردیپ اور لیستھ ملنگا۔

انگلینڈ کی ٹیم: جیمز ونسے، جونی بیرسٹو، جائے روٹ، اوئن مورگن ،بین اسٹوکس،جاس بٹلر ، معین علی، کرس ووکس، عادل راشد، جوفرا آرچر،مارک ووڈ ۔

XS
SM
MD
LG