رسائی کے لنکس

ورلڈ کپ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے ہرا دیا


جنوبی افریقہ کو میچ جیتنے کے لئے مقررہ 50 اوورز میں 309 رنز بنانا تھے لیکن اس کے 9 کھلاڑی 259 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور یوں پاکستان نے 49 رنز سے یہ میچ جیت لیا۔

ورلڈ کپ 2019 کا اہم ٹرین میچ آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لارڈز میں کھیلا گیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف دیا جو وہ مقررہ اوورز میں حاصل نہ کرسکی اور 259 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل اننگز کے آغاز پر جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کو پہلی کامیابی بہت جلد ملی۔ محمد عامر نے ہاشم آملہ کو صرف 2 رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا جس سے جنوبی افریقہ پر اچانک دباؤ آگیا مگر گرتی ہوئی پوزیشن کو ڈک کوک اور فاف نے سنبھالا اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی۔

لیکن ابھی اسکور 100 رنز بھی نہیں ہوا تھا کہ پاکستان کو دوسری وکٹ بھی مل گئی۔ ڈی کوک 47 رنز پر شاداب خان کی بال پر آؤٹ ہوگئے جبکہ فاف 41 رنز پر کھیل رہے تھے۔ ڈی کوک کی جگہ مرکرام بیٹنگ کرنے آئے۔

مرکرام کو بیٹنگ کرتے ابھی کچھ ہی دیر ہوئی تھی اور ان کا اسکور صرف 7 رنز تھا کہ شاداب خان نے انہیں بولڈ کردیا اور ان کی ہی وینڈر ڈوسن بیٹنگ کے لئے آئے۔

اسی دوران فاف ڈوپلیسی 66 بالوں پر نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے لیکن محمد عامر جو کافی دیر سے فاف کے لئے خطرہ بنے ہوئے تھے آخر کار انہیں 63 رنز پر فاف کی وکٹ مل ہی گئی۔ یہ ان کی آج کی بڑی کامیابی تھی۔ ان کا کیچ سرفراز احمد نے لیا۔

اگلے بیٹسمین ڈیوڈ ملر تھے۔ انہیں شاہین شاہ آفریدی نے 31 رنز پر آؤٹ کردیا جبکہ کرس موریس کو وہاب ریاض نے 16 رنز پر بولڈ کردیا۔ جنوبی افریقہ کو پہنچنے والا یہ ساتواں نقصان تھا۔

آتھویں وکٹ کاگیسو ربادا کی گری جو صرف 3 رنز بناسکے تھے۔ ریاض وہاب نے انہیں کلینڈ بولڈ کیا۔ لنگی انگیدی کی وکٹ بھی وہاب کو ملی اور وہ بھی کلین بولڈ ہوئے۔ آخری بیٹسمین جوڑی اینڈائل فلکوایو اور عمران طاہر کی تھی۔

جنوبی افریقہ کو 309 رنز کا ہدف
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 309 رنز کا ہدف دیا۔

میچ اہم اس لئے اہم ہے کہ آج جو بھی ٹیم ہارے گی وہ ممکنہ طور پر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی لہذا دونوں ٹیموں کو یہ میچ جیتنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانا ہوگی۔

پاکستان ورلڈ کپ 2019 کا آج چھٹا میچ کھیل رہا ہےجبکہ پچھلے پانچ میچوں میں سے اسے ایک میں کامیابی، 3 میں شکست اور ایک میچ بارش کی نذر ہوچکا ہے۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کی شروعات کی۔ دونوں اوپنرز بغیر کسی دباؤ کے کھیل رہے تھے۔ پاکستان ٹیم کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ یہ میچ جیتنے میں ہرممکن طور پر کامیاب رہے۔

پاکستان نے بغیرکسی نقصان کے 80 رنز بنالئے کہ تبھی عمران طاہر فخر زمان کی وکٹ لے اڑے۔ انہوں نے 44 رنز بنائے۔

اسکور 98 رنز ہوا تھا کہ امام الحق بھی 44 ہی رنز بناکر عمران طاہر کے ہاتھوں ہی کلین بولڈ ہوگئے۔

محمد حفیظ 20 رنز ہی بناسکے انہیں مرکرام نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ ان کے بعد آنے والے بیٹسمین حارث سہیل نے بابر اعظم کے ساتھ 39 بالرز پر 51 رنز کی پارٹنر شپ کی۔

جس کی بدولت پاکستان 38 ویں اوورز میں 200 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ اس اسکور کا سہرا بابر اعظم اور حارث سہیل کے سر رہا جنہوں نے میدان کے چاروں جانب فیلڈرز کو دوڑائے رکھا۔

69 کے انفرادی اسکور پر بابر اعظم کو اینڈائل فلکوایو نے لنگی کے ہاتھوں کیچ کرادیا تاہم اسی دوران حارث نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

بابر کی جگہ آنے والے بیٹسمین عماد وسیم تھے جنہوں نے 23 رنز بنائے تھے کہ لنگی انگیدی نے انہیں کیچ کرادیا۔ ریاض وہاب نے ان کی جگہ لی۔

اسی دوران پاکستان کا اسکور 300 رنز ہوگیا جبکہ حارث 89 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

باقی کھلاڑیوں میں وہاب ریاض 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سرفراز احمد 2 اور شاداب خان ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی ٹیم
فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل، سرفراز احمد، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم:
فاف ڈوپلیسی، ایڈن مرکرام، کوئنٹن ڈی کاک، ہاشم آملا،ہی وینڈر ڈوسن،ڈیوڈ ملر، اینڈائل فلکوایو، کرس موریس، ، کاگیسو ربادا، ، لنگی انگیدی، عمران طاہر۔

پوائنٹس ٹیبل:
پوائنٹس ٹیبل پر پاکستانی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ نے اب تک ورلڈ کپ میں چھ میچز کھیلے ہیں جن میں سے چار میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔

اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ اس کی آٹھویں پوزیشن ہے۔

XS
SM
MD
LG