رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 10 رنز سے ہرا دیا


ورلڈ کپ 2019 کے سیمی فائنل کے لئے سب سے پہلے کوالیفائی کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیم ایونٹ کے پینتالیسویں اور آخری میچ میں جنوبی افریقہ سے صرف 10 رنز سے ہار گئی۔

اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلے گئے اس میچ میں، جو سیمی فائنل سے دو دن پہلے ہونے والا آخری میچ تھا، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔

جواب میں کوشش کے باوجود آسٹریلیا کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 315 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، اور یوں جنوبی افریقہ نے یہ میچ 10 رنز سے جیت لیا۔

جنوبی افریقہ کے اسکور میں فاف ڈیو پلیسی کی سنچری اور ہی وینڈر ڈوسن کے 95 رنز نمایاں رہے۔

باقی کھلاڑیوں میں کوئنٹن ڈی کاک نے 52، ایڈن مرکرام نے 34، جے پی ڈومنی نے 14 اور ڈیوائن پریٹورئیس نے 2 رنز بنائے۔ اینڈائل فلکوایو 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف 7 بالرز کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا۔ ان میں سے مچل اسٹارک اور لیون نے 2،2 اور بہرن ڈوف اور کیومنز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی اننگز:
آسٹریلیا میچ جیتنے کے لئے 326 رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی اننگز کا آغاز کیا۔ آرون فنچ عمران طاہر کی بال پر صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عثمان خواجہ 6 رنز پر زخمی ہوگئے اور انہیں پویلین جانا پڑا۔ اسٹیو اسمتھ کو ڈیوائن پریٹورئیس نے سات رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ مارکس اسٹوئنیس 22 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے۔

میکسویل کو کاگیسو ربادا نے 12 رنز پر ڈی کوک کے ہاتھوں کیچ کرایا جبکہ سب سے لمبی 122 رنز کی اننگز ڈیوڈ وارنر نے کھیلی جو اوپنر کی حیثیت سے آئے تھے۔ انہیں پریٹورئیس نے کرس مورس کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

ان کے بعد پیٹ کومنز بیٹنگ کرنے آئے جنہوں نے دوسرے اینڈ پر بیٹنگ کرنے والے ایلکس کیرے کا ساتھ دینا تھا مگر کومنز کیرے سے پہلے ہی چھٹی وکٹ کی شکل میں فلکوایو کو اپنی وکٹ دے بیٹھے اور صرف سات رنز بنا سکے۔

اگلی ہی وکٹ کی شکل میں ایلکس کیرے 85 رنز بنا کر کرس مورس کی بال پر کیچ ہوگئے۔ آٹھویں وکٹ 49 ویں اوور میں عثمان خواجہ کی گری جو زخمی ہونے کے باعث پویلین چلے گئے تھے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 18 رنز بنائے۔ انہیں ربادا نے کلین بولڈ کیا۔

نویں وکٹ مچل اسٹارک کی گری جو 16 رنز پر ربادا کی بال پر کلین بولڈ ہوئے۔ آخری بیٹسمین بہرن ڈورف تھے جنہیں میچ جیتنے کے لئے لیون کے ساتھ 7 بالوں پر 20 رنز بنانا تھے۔ لیکن کوشش کے باوجود آسٹریلیا کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 315 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں جنوبی افریقہ نے یہ میچ 10 رنز سے جیت لیا۔

پوائنٹس ٹیبل: آسٹریلیا پوائنٹس ٹیبل پرآٹھ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہےجبکہ جنوبی افریقہ پانچ پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں نمبر پر ہے۔ تاہم، وہ پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے نکل چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG