رسائی کے لنکس

یومِ مئی ریلیاں: کارکنوں کو بہتر ملازمتوں کے مواقع کی فراہمی پر زور


ہفتے کے روز دنیا بھر میں ہزاروں شہروں میں لوگ کارکنوں کے حقوق کے لیے ریلیوں کی غرض سے سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔

یومِ مئی کی ریلیوں میں کارکنوں کے لیے کام کے بہتر ماحول اور اجرتوں میں اضافے پر زور دیا جا رہا ہے۔

جکارتہ میں پولیس نے کہا ہے کہ اُنھیں توقع ہے کہ تقریباً دس ہزار لوگ کام کے بہتر ماحول اور ملازمتوں کی برطرفی کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے انڈونیشیا کے دارالحکومت میں مارچ کریں گے۔

ہانگ کانگ میں توجہ کا مرکز کم سے کم اجرت کے تعین کرنے پر ہوگا۔

جاپان اور تائیوان میں مظاہرین آجروں سے اپنے کارکنوں کے لیے ملازمتوں کی سکیورٹی کی بہتر ضمانت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مختلف مقامات پر مظاہرین کے مختلف گروہ اکٹھے ہو رہے ہیں اُن میں مزدوروں کے حامی گروپس ملازمتوں کے مزید بہتر قوانین، اورطور طریقے اپنائے جانے پر زور دے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG