رسائی کے لنکس

logo-print

میڈیا ہاؤسز کے سرکاری واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم


وفاقی وزیر اطلاعت فواد چوہدری، فائل فوٹو

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر میڈیا ہاؤسز کے رکے ہوئے بلوں کی ادائیگیاں شروع کر دیں۔

پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیر کے روز کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر میڈیا ہاؤسز کے تمام رکے ہوئے بل ادا کر دیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران حکومت نے یہ محسوس کیا کہ مختلف میڈیا ہاؤسز سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت لوگوں کو روزگار فراہم کر نے کے عہد سے وابستہ ہے، اس فیصلے سے انہیں فوری طور پر مدد ملے گی۔

چوہدری نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر میڈیا ہاؤسز کے رکے ہوئے بلوں کی ادائیگیاں شروع کر دیں۔

وفاقی وزیر نے سابقہ حکومتوں پر الزام لگایا کہ انہوں نے میڈیا کے اشتہارات کو ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا اور اس پالیسی سے میڈیا ہاؤسز کا کاروبار متاثر ہوا اور انڈسٹری میں مایوسی پھیلی۔

وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے فیصلوں سے انڈسٹری میں توازن آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اشتہارات سے متعلق شفاف پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی بنیاد خالصتاً میرٹ پر ہو گی۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG