رسائی کے لنکس

شام میں بمباری سے کم از کم 70 افراد ہلاک: امدادی تنظیم


اپنے ایک بیان میں تنظیم نے اسے "انتہائی وحشیانہ بمباری" قرار دیا لیکن تاحال اس کی ذمہ داری کسی پر عائد نہیں کی۔

بین الاقوامی غیر سرکاری طبی امدادی تنظیم "ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز" نے بتایا ہے کہ شام کے دارالحکومت کے قریب باغیوں کے زیر تسلط علاقے میں فضائی کارروائی اور گولہ باری سے کم از کم 70 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تنظیم نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کو دمشق کے مضافاتی علاقے دوما کے ایک مصروف بازار میں پیش آیا جس میں کم از کم 550 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اپنے ایک بیان میں تنظیم نے اسے "انتہائی وحشیانہ بمباری" قرار دیا لیکن تاحال اس کی ذمہ داری کسی پر عائد نہیں کی۔

تنظیم کے ایک ترجمان ٹم شینک نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ دوما کا علاقہ سالوں سے شامی فورسز کی بمباری کی زد میں رہا۔ حزب مخالف کے جنگجوؤں کا یہاں تواتر سے شامی فوجیوں کے ساتھ گولہ باری کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔

ادھر ترکی نے شام میں شدت پسند گروپ داعش کے خلاف اپنی فضائی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ترکی نے جولائی میں داعش کے خلاف جنگ میں زیادہ موثر کردار ادا کرنے کا عزم کیا تھا جو کہ اس کی مختلف جہت حکمت عملی کا حصہ تھی جس میں اس نے کرد عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کو بھی بڑھایا۔

شام میں 2011ء سے جاری تنازع کے باعث اب تک ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG