رسائی کے لنکس

امریکہ: ’میڈی کیئر‘ میں دھوکا دہی، 250 ڈاکٹر و عملہ گرفتار


فائل
فائل

اسٹرائک فورس کے قیام کے بعد 2007ء سے اب تک ملک کے نو شہروں میں مجموعی طور پر 2300 لوگوں کے خلاف مقدمات قائم کئے ہیں، جنھوں نے غلط بلنگ کرکے سات ارب ڈالر سے زائد وصول کئے تھے۔۔گرفتار شدگان میں پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش کے ڈاکٹر شامل ہیں

امریکہ میں ’میڈی کیئر‘ دھوکا دہی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران، گذشتہ ایک ہفتے میں ملک بھر سے 250 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں شامل ڈاکٹر، نرسیں اور فارماسسٹ 15 کروڑ ڈالر کے غبن میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

ملک میں بڑھتے ہوئے ’میڈیکڈ‘ اور ’میڈی کیئر‘ میں دھوکہ دہی کی روک تھام کے لئے قائم تمام متعلقہ ایجنسیوں پر مشتمل ’میڈیکڈ فراڈ اسٹرائک فورس‘ کی اس کارروائی کا آغاز منگل کو ملک کے 17 شہروں میں بیک وقت کیا گیا تھا۔

’میڈی کیئر فراڈ فورس‘ میں ایف بی آئی، محکمہٴصحت، ہیومن ریسورسز، محکمہ انصاف اور قانون نافذ کرنے والے مقامی ادارے کے اراکین شامل ہیں، جن کا مقصد میڈی کیئر کے حوالے سے بڑھتے ہوئے فراڈ کی روک تھام کرنا ہے۔

محکمہٴانصاف واشنگٹن میں جمعرات کو منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں حکام نے مزید بتایا کہ ہیلتھ کیئر فراڈ کے خاتمے کے لئے کی گئی ملکی تاریخ کی یہ سب سے بڑی کارروائی تھی، جس میں نہ صرف 150 کے قریب ملزمان گرفتار کئے گئے، بلکہ 75 کروڑ ڈالر کی ملکی خزانے میں واپسی کی راہ بھی ہموار ہوئی۔

اٹارنی جنرل لوریتا لِنچ کے مطابق، ملزمان نے ایسے آلات کی قیمت بھی وصول کی جو انھوں نے مریضوں کو فراہم نہیں کیے اور نا ہی اس کی ضرورت تھی۔ان پر فرد جرم مختلف نوعیت کے الزامات کی بنیاد پر عائد کیا گیا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق، ملزمان غیر ضروری طبی دیکھ بھال جو اکثر فراہم بھی نہیں کی جاتی تھی کے نام پر حکومت کو بلنگ کرنے میں ملوث ہیں، اکثر میڈکل فوائد کی فراہمی کے بجائے، تقدی ادائگی کرکے اس کی بلنگ حکومت کو کی جاتی رہی ہے، 44 ملزمان کو تو صرف میڈی کیئر سے متعلقہ ’پریسکرپیشن ڈرگ بنفیٹ پروگرام‘ میں فراڈ کے الزام میں پکڑا گیا، جو کہ میڈی کیئر کا تیزی سے ابھرتا ہوا پروگرام ہے۔ لیکن، یہ جرائم پیشہ عناصر کا خصوصی ہدف بھی ہے۔

ایف بی آئی ڈائریکٹر، جان بی کرونی کے مطابق، اس شعبے میں بہت زیادہ پیسہ ہے اس لئے بہت زیادہ جرائم پیشہ بھی اس شعبے میں ہیں۔

اسٹرائک فورس کے قیام کے بعد 2007ء سے اب تک ملک کے نو شہروں میں مجموعی طور پر 2300 لوگوں کے خلاف مقدمات قائم کئے ہیں، جنھوں نے غلط بلنگ کرکے کوئی سات ارب ڈالر سے زائد وصول کئے تھے۔

درج کئے گئے مقدمات کی تفصلات بیان کرتے ہوئے جان بی کروبی نے بتایا کہ میامی میں 73 افراد کو گرفتار کیا گیا جو 26 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں ملوث تھے۔ ہوسٹن میں 22 افراد کے خلاف فرد جرم عائد کیا گیا جو تین کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے فراڈ میں ملوث ہیں۔ نیو اورلین میں 11 افراد فراڈ میں ملوث پائے گئے، جنھوں نے کوئی تین کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی بلنگ کی تھی، اور کوئی دو کروڑ 20 لاکھ ڈالر وصول بھی کرلئے تھے۔

محکمہٴصحت کی وزیر، سلویہ میتھوس نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اس مقام پر رکے گی نہیں، بلکہ جہاں بھی ایسا فراڈ دیکھا گیا، اس کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

گرفتار کئے گئے ڈاکٹروں میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کے ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔

امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم، ’اپنا‘ کا کہنا ہے کہ ان مقدمات میں ملوث بتائے گئے ڈاکٹرز کی انفرادی نوعیت کی کارروائی ہے۔ الزامات ثابت ہونے کی صورت میں، تنظیم ایسے ڈاکٹروں کی بنیادی رکنیت منسوخ کر دیتی ہے۔

اُنھوں نے بتایا کہ گذشتہ برس ہی، یہ بات طے کی گئی ہے کہ جن ڈاکٹروں پر الزام عائد ہوں، انھیں تنظیم کے کسی عہدے کے لئے انتخابات لڑنے تک کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔

XS
SM
MD
LG