رسائی کے لنکس

رُوس نئی پابندیوں کو سہار سکتا ہے: رُوسی وزیر ِاعظم


روسی وزیر ِاعظم کا بھی کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی حکومت ممکنہ پابندیوں کے جھٹکے کو آرام سے برداشت کر سکے گی اور رُوس پر اس کے اثرات کم سے کم مرتب ہوں گے۔

روسی وزیر ِ اعظم دی میٹری میڈویڈیو نے ملک کے قانون سازوں کو آگاہ کیا ہے کہ روس، یوکرین کے تناظر میں روس پر عائد کی جانے والی ممکنہ پابندیوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

منگل کے روز پارلیمان سے ایک ٹیلی ویژن خطاب پر روسی وزیر ِاعظم کا کہنا تھا کہ وہ رُوسی شہریوں کو سیاسی چال بازیوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے۔

روسی وزیر ِ اعظم کا اس موقعے پر یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی حکومت ممکنہ پابندیوں کے جھٹکے کو آرام سے سہار سکے گی اور روس پر اس کے کم سے کم اثرات مرتب ہوں گے۔

روسی وزیر ِاعظم نے قانون سازوں کو اس بات کا بھی یقین دلایا کہ جن روسی صنعتوں کا انحصار دیگر مارکیٹس پر ہے، حکومت ان کی مدد کرے گی۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ اگر روس نے مشرقی یوکرین میں تناؤ کم کرنے کے لیے عملی اقدامات نہ اٹھائے تو امریکہ روس پر نئی پابندیاں عائد کرے گا۔

امریکہ اور یورپی یونین پہلے ہی کئی روسی عہدیداروں پر سفری پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ ان کے اثاثے بھی منجمند کر دئیے گئے ہیں۔
XS
SM
MD
LG