رسائی کے لنکس

جارج فلائیڈ کی ہلاکت پر میگھن مارکل کا اظہار افسوس


فائل
فائل

ڈچیس آف سسیکس، میگھن مارکل نے کہا ہے کہ امریکہ میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے معامعلے پر انھیں انتہائی صدمہ ہوا ہے۔

انھوں نے یہ بات اپنے سابقہ ہائی اسکول کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

میگھن نے وڈیو لنک کے ذریعے لاس ایجلیس میں امیکولیٹ ہارٹ ہائی اسکول کے گریجوایٹ شاگردوں کی ایک تقریب خطاب کیا۔

میگھن نے کہا کہ انھیں مناسب لفظ نہیں مل رہے کہ 25 مئی کو مناپولس میں فلائیڈ کی ہلاکت سے متعلق کچھ کہہ سکیں، جن کے حق میں ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

بقول ان کے، ''مجھے احساس ہے کہ غلط بات کرنے سے بہتر ہے کہ میں چپ رہوں، چونکہ جارج فلائیڈ کی زندگی اہمیت رکھتی تھی۔''

انھوں نے کہا یہ حقیقت ہے کہ فلائیڈ کی ہلاکت پر امریکہ بھر میں مظاہرے اور احتجاج جاری ہے۔ میگھن مارکل نے کہا کہ لاس انجلیس سے ان کا پرانا تعلق ہے۔

سال 1992 کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلے بھی نسلی بنیاد پر احتجاج ہوتا رہا ہے اور یہ کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس معاملے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد میگھن اور ان کے شوہر، شہزادہ ہیری اپنی نئی زندگی کا آغاز کیلی فورنیا میں رہائش اختیار کرنے سے کر رہے ہیں۔ شہزادہ ہیری ملکہ الزبیتھ ثانی کے پوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG