رسائی کے لنکس

دوسرے ون ڈے میں محمد حفیظ ٹیم کی قیادت کریں گے


محمد حفیظ آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی موجودہ ٹیم میں شامل نہیں تھے لیکن ٹیم مینجمنٹ نے انہیں پچھلے ہفتے سولہویں کھلاڑی کی حیثیت سے طلب کیا تھا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ اتوار کو میلبورن میں کھیلا جارہا ہے ۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا یہ دوسرا میچ ہے۔ پہلے میچ جمعہ کو برسبین میں کھیلا گیا تھا ۔

اس میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 92 رنز سے شکست دی تھی۔ یوں آسٹریلیا کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جاری تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

محمد حفیظ آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی موجودہ ٹیم میں شامل نہیں تھے لیکن ٹیم مینجمنٹ نے انہیں پچھلے ہفتے سولہویں کھلاڑی کی حیثیت سے طلب کیا تھا۔

دو روز قبل برسبین میں ہونے والے پہلے میچ کے دوران اظہر علی انجرڈ ہوگئے تھے اس لئے وہ سیکنڈ ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے جبکہ آل راؤنڈشعیب ملک بھی بیمار ہیں ۔

ٹیم منیجر وسیم باری نے اظہر علی کو ایک روز قبل فٹ قرار دیا تھا مگر ہفتے کو اظہر کی تکلیف بڑھ گئی جس کے سبب وہ میلبورن میں ہونے والا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

ادھر شعیب ملک کے گلےمیں انفیکشن اب بھی باقی ہے ،لہذا وہ دوسراون ڈے بھی نہیں کھیل رہے لہذا محمد حفیظ کپتان کے فرائض انجام دیں گے ۔

حفیظ اس سے قبل 2014 میں ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی قیادت کرچکے ہیں تاہم آسٹریلیا کے منتخب اسکواڈ میں انہیں ڈراپ کردیا گیا تھا۔

ادھر پی سی بی کا کہنا ہے کہ اظہر علی تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں اور غالب امکان یہ ہے کہ وہ سڈنی اور ایڈلیڈ میں ٹیم کی قیادت کرسکیں گے ۔

XS
SM
MD
LG