رسائی کے لنکس

اس سال میریم ویبسٹر ڈکشنری پر سب سے زیادہ تلاش کیا جانے والا لفظ، ویکسین


فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف انگریزی ڈکشنری میریم ویبسٹر نے کہا ہے کہ 'ویکسین' کا لفظ موجودہ سال 2021 میں سب سے زیادہ تلاش کیا جانے والا لفظ ہے۔

میریم ویبسٹر کے ایڈیٹر ایٹ لارج پیٹر سولولوسکی نے پیر کے روز ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین وہ لفظ ہے جسے 2021 کے دوران ہمارے ڈیٹا بیس میں سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔

دوسری جانب آکسفورڈ انگلش ڈکشنری کے اشاعتی ادارے کا کہنا ہے کہ ان کے ہاں اس سال سب سے زیادہ تلاش کیا جانے والا لفظ 'ویکس' ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال مریم ویبسٹر پر جس لفظ کو سب سے زیادہ دیکھا گیا وہ 'وبا' تھا۔

سوکولوسکی کا کہنا ہے کہ گویا وبا کی بندوق چل رہی تھی اور اب ہم اس کے اثرات دیکھ رہے ہیں۔

میریم ویبسٹر کے مطابق، موجودہ سال 2020 کے مقابلے میں 'ویکسین' لفظ کی تلاش میں 601 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یہ وہ موقع تھا جب تیزی سے ویکسین کی تیاری، اس پر مہینوں جاری رہنے والی بحث اور قیاس آرائیوں کے بعد دسمبر 2020 میں پہلی بار نیویارک میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔ اور اسی مہینے برطانیہ میں بھی پہلی بار کووڈ -19 کے خلاف ویکسین کا استعمال شروع ہوا۔

اگر ہم اس کا موازنہ 2019 سے کریں،جب ویکسین کے متعلق کچھ واضح نہیں تھا، مریم ویبسٹر پر 'ویکسین' لفظ کی تلاش میں 1048 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

سوکولوسکی کا کہنا ہے کہ اس لفظ کی تلاش میں اضافے کی وجہ ویکسین کی غیر منصفانہ تقسیم، اس کے مینڈیٹ اور بوسٹرز خوراکوں پر ہونے والی بحثیں اور ویکسین پاسپورٹ جیسے موضوعات بھی بنے۔

'امریکی ویکسین کرونا کی نئی اقسام کے خلاف بھی مؤثر ہے'
please wait

No media source currently available

0:00 0:05:05 0:00

ویکسین کا لفظ کسی واحد دن میں وجود میں نہیں آیا اور نہ ہی اس کی وجہ کوئی وبا ہے۔ میریم ویبسٹر کے ایڈیٹر ایٹ لارج سوکولوسکی کہتے ہیں کہ یہ لفظ پہلی بار 1882 میں نظر آتا ہے۔ لیکن اس کا ذکر اس سے بھی پہلے گائے میں چیچک کی بیماری کے حوالے سے ملتا ہے جس میں چیچک زدہ گائے کے متاثرہ حصے سے مواد اکھٹا کر کے صحت مند گائے کو لگا دیا جاتا تھا جس سے اس میں مدافعت پیدا ہو جاتی تھی۔

بعد ازاں ترکی کی خلافت عثمانیہ کے دور میں ترک طبیبوں نے چیچک سے بچاؤ کے لیے چیچک زدہ گائے کے مواد کا استعمال انسانوں پر بھی شروع کیا۔ جو ویکسین کی ابتدائی اور خام شکل تھی۔ ترکی سے برطانوی طبیب یہ طریقہ علاج اپنے ملک میں لائے اور اس پر تجربات شروع کیے۔ جس کے بعد برطانیہ میں چیچک کی پہلی باقاعدہ ویکسین تیار ہوئی۔

سوکولوسکی کا کہنا ہے کہ ویکسین کا لفظ لاطینی زبان کے لفظ 'ویکسینا' سے نکلا ہے۔ لاطینی زبان میں 'ویکسینس' گائے سے لی گئی چیزکو کہتے ہیں۔ مریم وبیسٹر کے مطابق گائے کے لیے لاطینی زبان میں 'ویکا' کا لفظ مستعمل ہے۔

دوسری طرف ویکسین لگانے کی تاریخ کی نشاندہی 1714 میں ہوتی ہے جو ایک طرح سے ٹیکہ لگانے سے ملتا جلتا ایک عمل تھا۔

موجودہ سال کے شروع میں میریم ویبسٹر ڈکشنری نے پہلی بار ایم آر این اے ویکسین، یا اسی قسم کی دوسری ویکسینز کا اندارج اپنی ویب سائٹ پر، جنہیں فائزر بائیو این ٹیک اور موڈرنا نے تیار کیا تھا، کووڈ-19 کے علاج سے متعلق 'ویکسین' کے طور پر کیا۔

میریم ویبسٹر کی طرح دیگر ڈکشنریاں بھی ہر سال ایسے لفظوں کا انتخاب کرتی ہیں جنہیں ان کی ویب سائٹ پر سب سے زیادہ تلاش کیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG