رسائی کے لنکس

فیفا کا 'پلیئر آف دی ایئر' ایوارڈ میسی کے نام


میسی کو پہلی مرتبہ فیفا کا پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ ملا ہے۔ اُن کے مقابلے میں رونالڈو 2016 اور 2017 میں دو مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
میسی کو پہلی مرتبہ فیفا کا پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ ملا ہے۔ اُن کے مقابلے میں رونالڈو 2016 اور 2017 میں دو مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

ارجنٹائن کے نامور فٹ بالر لیونل میسی فیفا کا 'پلیئر آف دی ایئر' ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ لیونل میسی کو فیفا کے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس سے قبل ان کے حریف سمجھے جانے والے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو 2016 اور 2017 میں یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ 2019 کے لیے لیونل میسی کے مقابلے میں کرسٹیانو رونالڈو کو بھی شارٹ لسٹ کیا گیا تھا لیکن کامیابی میسی کو ملی۔

انہیں یہ ایوارڈ اٹلی کے شہر میلان میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران دیا گیا تاہم اس تقریب میں رونالڈو شریک نہیں ہوئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق بارسلونا کے اسٹرائیکر میسی کو کرسٹیانو رونالڈو کے مقابلے میں ایوارڈ سے نوازنے کو حیران کن قرار دیا جارہا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ لیونل میسی کو فیفا کے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ لیونل میسی کو فیفا کے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

میسی نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اُن لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے انہیں بہترین کھلاڑی کی پہچان بنانے کا موقع فراہم کیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا "میرے لیے سب سے اہم چیز ایوارڈز ملنا ہیں، آج کا دن میرے لیے ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔"

یاد رہے کہ فیفا کا 'پلیئر آف دی ایئر' ایوارڈ پہلی مرتبہ 2016 میں دیا گیا تھا۔ یہ اعزاز دو مرتبہ کرسٹیانو رونالڈو کے نام رہا جب کہ گزشتہ سال کروشیا کے کھلاڑی لوکا موڑریک اور رواں سال میسی یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب رہے۔

XS
SM
MD
LG