رسائی کے لنکس

میٹ گالا میں کس نے کیا پہنا؟


فیشن کی دنیا کے بڑے بڑے ناموں اور شوبزنس کے جانے پہچانے ستاروں نے گالا میں شرکت کی۔

نیویارک میں پیر کی شام سال 2019ء کا 'میٹ گالا' ہوا جو دنیا بھر میں فیشن کا سب سے اچھوتا اور بڑا ایونٹ سمجھا جاتا ہے۔ فیشن کی دنیا کے بڑے بڑے ناموں اور شوبزنس کے جانے پہچانے ستاروں نے گالا میں شرکت کی۔

ہیری نیف، جیولری اور فراک کا نیا ڈیزائن
ہیری نیف، جیولری اور فراک کا نیا ڈیزائن

فیشن اور انٹرٹینمنٹ کی نامور شخصیات کا یہ میلہ ہرسال مئی کی پہلی پیر کو سجایا جاتا ہے۔ ہر سال اس میلے کی ایک الگ تھیم ہوتی ہے جس کی مناسبت سے شرکا اپنے ملبوسات کا انتخاب کرتے ہیں۔

کچھ اور فیشن ایبل لیڈیز اور ان کا نیا انداز: ریٹا اورا اور کیٹ موس
کچھ اور فیشن ایبل لیڈیز اور ان کا نیا انداز: ریٹا اورا اور کیٹ موس

ایونٹ کے ذریعے اس کے میزبان 'میٹروپولیٹن میوزم آف آرٹ' کے کاسٹیوم انسٹی ٹیوٹ کے لیے فنڈز اکھٹا کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی ہے آج کے جدید دور کے فیشن کا جدید انداز: مارک جیکبس
یہ بھی ہے آج کے جدید دور کے فیشن کا جدید انداز: مارک جیکبس

میٹ گالا کے دوران رات بھر فیشن اور فیشن کورس سے متعلق آگاہی پروگرامز ہوتے ہیں۔ ہلا گلا ہوتا ہے جس میں مدعو فنکار، فیشن ڈیزائنرز اور اس پیشے سے وابستہ دیگر افراد شرکت کرتے ہیں۔

لیڈی گاگا کا نیا انداز، گلابی رنگ کے بڑے سے ڈریس میں
لیڈی گاگا کا نیا انداز، گلابی رنگ کے بڑے سے ڈریس میں

ایسے میں گانا بجانا اور کھانا نہ ہو، یہ بھلا کس طرح ممکن ہے؟ یوں بھی گالا موج مستی کا ہی تو دوسرا نام ہے۔

ایزا ملر، جن کی آنکھیں چار نہیں سات ہوگئیں
ایزا ملر، جن کی آنکھیں چار نہیں سات ہوگئیں

اس سال جن فنکاروں اور فیشن کی دنیا سے وابستہ افراد نے گالا میں شرکت کی ان میں لیڈی گاگا، بلی پورٹر، ڈومینک جیکسن، ایم جے رڈ ریگوز، سیلینا ڈیون، ہیری اسٹائلز، لوورنی کاکس، ٹیفینی ہاڈش، ڈینائی گوریرا، امبر ویلیٹا، ٹالیا، ملی سائرس، لیام ہییمز ورتھ، لیوس ہیملٹن، جیریڈ لیٹو، الیگزا چنگ، ہیری نیف، ڈیمی مور، لوسی بوئنٹن سمیت درجنوں شخصیات شامل تھیں۔

اداکارہ پینی لوپ کروز کی دلکش ہنسی کا ایک انداز
اداکارہ پینی لوپ کروز کی دلکش ہنسی کا ایک انداز

اس بار ایک ایسی شخصیت نے بھی میٹ گالا میں شرکت کی جن کا تعلق نہ تو فیشن سے ہے اور نہ ہی شوبزنس سے۔ بلکہ اس شخصیت کا تعلق کھیل کی دنیا سے ہے اور وہ تھیں امریکی ٹینس کھلاڑی سرینا ولیمز۔

اداکارہ امیلی کا گالا میں اپنایا گیا انوکھا انداز
اداکارہ امیلی کا گالا میں اپنایا گیا انوکھا انداز

گالا 2019ء میں ایک اور شخصیت نے سب کو اپنی جانب متوجہ کیا اور وہ ہیں ریہانا جنہوں نے پوپ اسٹاٹل کے کپڑے پہنے لیکن ان کپڑوں کی طرز جدید انداز لیے ہوئے تھی جسے سب نے خوب سراہا۔

جیریڈ لیٹو اپنا ماسک ہاتھ میں اٹھائے ، شاید کسی کو ڈرانے کی کوشش میں تھے
جیریڈ لیٹو اپنا ماسک ہاتھ میں اٹھائے ، شاید کسی کو ڈرانے کی کوشش میں تھے

گالا کی بدولت جدید ترین انداز کے ملبوسات دیکھنے کو ملے تو دوسری جانب فنکاروں کو ایک دوسرے کو قریب سے جاننے کا بھی موقع ملا۔

XS
SM
MD
LG