رسائی کے لنکس

میکسیکو: دھماکے میں کم ازکم 25 افراد ہلاک

جائے وقوع پر مصروف امدادی کارکن
جائے وقوع پر مصروف امدادی کارکن

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا میکسیکو سٹی میں واقع کمپنی کے تہہ خانے میں ہوا اور امدادی کارکن ان افراد کی تلاش میں مصروف ہیں جو ممکنہ طور پر ملبے میں پھنس گئے ہیں۔

میکسیکو میں حکومت کے زیر انتظام ایک آئل کمپنی ’پیمیکس‘ کی عمارت میں دھماکے سے 25 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا میکسیکو سٹی میں واقع کمپنی کے تہہ خانے میں ہوا اور امدادی کارکن ان افراد کی تلاش میں مصروف ہیں جو ممکنہ طور پر ملبے میں پھنس گئے ہیں۔

امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے ہیلی کاپٹر، فائر بریگیڈ اور ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے ادارے کے اہلکار فوری طور پر 54 منزلہ عمارت پر پہنچ گئے جہاں یہ دھماکا ہوا۔
دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تاحال کچھ واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

صدر اینریک پینا نیئتو نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور اس واقعہ کے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا۔

پیمیکس کمپنی میں حالیہ برسوں میں اس سے قبل بھی ایسے حادثات ہو چکے ہیں۔ ایک ایسے ہی واقعے میں پیمیکس کمپنی کی قدرتی گیس پلانٹ میں دھماکے سے 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG