رسائی کے لنکس

میکسیکو میں آتش بازی کی ایک فیکٹری میں دھماکوں سے 19 افراد ہلاک


میکسیکو کے ایک شمالی قصبے میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکوں کے بعد تباہی کا منظر۔ 5 جولائی 2018
میکسیکو کے ایک شمالی قصبے میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکوں کے بعد تباہی کا منظر۔ 5 جولائی 2018

میکسیکو کے ایک شمالی شہر میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں متعدد دھماکوں کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئی ہیں۔

بعض اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

میکسیکو کے حکام نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چار فائر فائیٹرز اور پولیس کے دو اہل کار بھی شامل ہیں، جو پہلے دھماکے کے بعد وہاں لوگوں کی جان بچانے کے لیے پہنچے تھے، لیکن وہ دوسرے دھماکے کا نشانہ بن گئے۔

دھماکوں سے چار عمارتیں تباہ ہو گئیں جس سے 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

یہ واقعہ میکسیکو کے تلت پیک میں پیش آیا۔

میکسیکو کے شہری دفاع ادارے کے سربراہ لوئس فلپ پونتے نے کہا ہے کہ دھماکوں کا سلسلہ ایک غیر قانونی فیکٹری سے شروع ہوا اور دھماکہ خیز مواد فضا میں بکھرنے کے نتیجے میں چار الگ الگ دھماکے ہوئے۔

حادثے کے مقام پر لی جانے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ قصبے سے دھوئیں کے بادل بلند ہو رہے ہیں اور موقع پر بڑی تعداد میں فائر فائیٹرز اور امدادی کارکن نظر آ ر ہے ہیں۔

یہ قصبہ آتش بازی کے سامان کی تیاری اور دھماکوں کے باعث شہرت رکھتا ہے۔

ایک مہینے سے بھی کم عرصہ پہلے ایک ایسے ہی دھماکے میں وہاں کئی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG