رسائی کے لنکس

میکسیکو: قتل کی گئی پانچ خواتین کی لاشیں برآمد


میکسیکو: قتل کی گئی پانچ خواتین کی لاشیں برآمد
میکسیکو: قتل کی گئی پانچ خواتین کی لاشیں برآمد

میکسیکو پولیس نے کہا کہ بحرالکاہل کے ساحلی علاقے آکاپُلکو میں چار خواتین اورایک نو عمر لڑکی کی لاشیں ملی ہیں جنھیں بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بظاہر ان تمام خواتین کا تعلق ایک بیوٹی پارلر سے تھا۔

پولیس کے مطابق دو خواتین اور 14 سالہ لڑکی کی لاشیں نیم برہنہ حالت میں ملیں جن کو ہفتہ کی صبح بیوٹی پارلر میں گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق دیگر دو خواتین کی لاشیں بھی ہفتہ کے روز ملک کے اس سیاحتی علاقے میں دوسرے مقامات سے ملیں۔

معروف سیاحتی علاقے آکاپُلکو میں حالیہ مہینوں میں منشیات کے اسمگلروں کے مختلف گروہوں کے درمیان پرتشدد جھڑپوں میں تیزی آئی ہے۔

جمعہ کو امریکہ نے میکسیکو کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ منشیات کے اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کی باہمی لڑائی کے واقعات کے تناظر میں خبردار رہیں۔

میکسیکو کے صدر نے 2006ء میں منشیات کے سمگلروں کے خلاف فوجی کارروائی کا حکم دیا تھا اور اُس کے بعد سے اسمگلنگ میں ملوث گروہوں کے درمیان لڑائی کے باعث لگ بھگ 35 ہزار لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG