رسائی کے لنکس

چھ لاشیں برآمد، تین کے دل غائب


چھ لاشیں برآمد، تین کے دل غائب
چھ لاشیں برآمد، تین کے دل غائب

میکسیکو میں پولیس کو سیاحتی مقام کنکن Cancun میں ایک غار سے دو خواتین سمیت چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں سے تین کے سینے چاک کرکے دل نکال لیے گئے ہیں۔

اتوار کے روز ملنے والی ان لاشوں کی شناخت کے لیے کوششیں کی جا رہیں ہے جب کہ مقامی حکام نے کہا ہے کہ بظاہر ان افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے۔

مرنے والے افراد میں سے تین کے پیٹ پرانگریزی زبان کا حرف زی ”Z “کندہ تھا جس کی وجہ سے خیال کیا جا رہا ہے کہ اس واقعے میں زیٹا نامی منشیات فروشوں کا گروہ شامل ہو سکتا ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے کوئی واضح بیان نہیں دیا ہے۔

گذشتہ چار برسوں میں میکسیکو میں منشیات کی خرید وفروخت سے جڑے پر تشدد واقعات میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG