رسائی کے لنکس

دنیا بھر کے شائقین نے مائیکل جیکسن کی برسی منائی


مائیکل جیکسن کےشائقین نےجمعےکےروزدنیا بھرمیں معروف گلوکارکی پہلی برسی منائی۔

‘پاپ موسیقی کے شہنشاہ ’ کے طور پرپہچانے جانے والے مائیکل جیکسن 50سال کی عمر میں 25جون، 2009ء کو لاس اینجیلس میں اچانک انتقال کرگئے تھے۔ اُن کی موت ‘پروپوفول’ نامی بے ہوش کرنے والی دوا ئی کی طاقت ور خوراک کا استعمال بتایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر کونریڈ مُرے، جس نے اُنھیں اِس دوا کا انجیکشن لگایا تھا، وہ جیکسن کی غیر ارادی موت کے الزامات کی کاروائی بھگت رہا ہے۔

جمعے کے روز نیویارک کے اپولو تھیٹر میں، شائقین نے بڑے بڑے لاؤڈ اسپیکروں پر جیکسن کی موسیقی کی تھاپ پر رقص کیا۔

اُن کی موسیقی اِنڈیانا کے شہر گیری میں بھی زورو شور سے سنی گئی، جو جیکسن کا آبائی شہر ہے، جہاں اُن کی والدہ، کیتھرین اور اُن کے بچوں، پرنس، پیرس اور بلانکیٹ نے مائیکل جیکسن کی یادگار کی نقاب کشائی کی۔

اور، لاس اینجلیس کے قبرستان میں جہاں کے فوریسٹ لان میں وہ مدفون ہیں، سینکڑوں لوگوں نے گلوکار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں جیکسن کے 50شائقین نےانفرادی طور پر 1000ڈالر کی رقم خرچ کر کے ٹوکیو ٹاور میں ایک رات بسر کی جہاں گلوکار کے ذاتی استعمال میں آنے والی اشیا کی نمائش کی گئی تھی۔ اِن نوادرات کا نام ’نیور لینڈ کلیکشن’ رکھا گیا تھا، جو کہ کیلی فورنیا میں جیکسن کی جائیداد کے نام سے منسوب تھا۔ امریکہ سے باہر مائیکل جیکسن کے ذاتی مصرف میں آنے والی یہ پہلی سرکاری نمائش تھی۔

XS
SM
MD
LG