رسائی کے لنکس

امریکی خاتون اول چین کے دورے پر


مشیل اوباما اور چین کی خاتون اول
مشیل اوباما اور چین کی خاتون اول

مشیل اوباما نے اپنی چینی ہم منصب کے ہمراہ جمعہ کو خطاطی کی ایک نمائش میں شرکت کے بعد بیجنگ کے ‘‘شہر ممنوعہ’’ کا دورہ کیا۔

امریکہ کی خاتون اول مشیل اوباما نے چین کے پانچ روزہ دورے کے پہلے روز اپنی چینی ہم منصب پینگ لیایون کے ہمراہ ایک اسکول کا دورہ کیا۔

دونوں خواتین نے جمعہ کو خطاطی کی ایک نمائش میں شرکت کے بعد بیجنگ کے ’’شہر ممنوعہ‘‘ کا دورہ کیا۔

اس دورے میں خاتون اول کے ہمراہ ان کی والدہ اور دونوں بیٹیاں بھی ہیں۔ وہ عظیم دیوار چین، معروف ٹیرا کوٹا جنگجوؤں کے مجسمے اور پانڈا کی محفوظ آماجگاہوں کا دورہ کریں گی۔

مشیل اوباما اس دورے میں ہفتہ کو معتبر پیکنگ یونیورسٹی میں اسٹینڈفورڈ سنٹر میں خطاب کرنے کے علاوہ بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔
XS
SM
MD
LG