رسائی کے لنکس

‘مڈل ایسٹ کوارٹیٹ’ کی جانب سے آبادکاری کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت


امریکہ، اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور روس نے مقبوضہ مشرقی یروشمک میں آبادکاروں کے لیے نئے گھر تعمیر کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

مشرقِٕ وسطیٰ میں قیامِ امن کی کوششوں کے لیے اِس چار رُکنی گروپ نے جمعے کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جِس میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری اِس قسم کے یک طرفہ اقدامات کو تسلیم نہیں کرے گی۔

‘چار کے گروپ’ نے کہا ہے کہ وہ یروشلم میں واقعات پر گہری نظر رکھے گا اور ماسکو میں اپنے 19مارچ کے اجلاس میں اُن کا مکمل طور پر جائزہ لے گا۔

جمعےکے روز اِس سے پہلے امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے اسرائیل کے منگل کے روز کے اِس اعلان پر کہ وہ مشرقی یروشلم میں ایک ہزار، چھ سو نئے رہائشی یونٹ تعمیر کرے گا، اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجامین نتن یاہو کو سخت سرزنش کی۔

فلسطینی، مشرقی یروشلم کو اپنے مستقبل کے ملک کا دارالحکومت باظنا چاہتے ہیں۔

محکمہٴ خارجہ کے ترجمان، پی جے کراؤلی نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ کلنٹن نے جمعے کے روز مسٹر نتن یاہو کو ٹیلی فون کرکے اُن سے کہا ہے کہ اِس منصوبے نے دو طرفہ تعلقات کے معاملے میں اپنے رویے کے بارے میں ایک بہت منفی سگنل دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG