رسائی کے لنکس

مشرق وسطیٰ: بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا مرحلہ


صائب ارکات
صائب ارکات

مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی امریکی ایلچی جارج مچل نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا اپنا دوسرا مرحلہ شروع کردیا ہے جو مستقبل کی فلسطینی ریاست کے امکانی خدوخال پر مرکوزہیں۔

مسٹر مچل نے اس مہینے کے شروع میں اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات شروع ہونے کے بعد سےپہلی بار بدھ کے روز رملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔

اعلیٰ ترین فلسطینی مذاکرات کار صائب ارکات نے کہاہے بالواسطہ مذاکرات کا یہ نیا دور سرحدوں اور سکیورٹی سے متعلق امور پر مرتکز ہوگا۔

توقع ہے کہ مسٹر مچل جمعرات کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو سے ملیں گے۔ خصوصی امریکی ایلچی فلسطینی ریاست کے حوالے سے شرائط پر اختلاف کم کرانے کے لیے چارمہینوں تک دونوں فریقوں کے درمیان اپنی آمدروفت جاری رکھیں گے۔

مسٹر محمود عباس کا اصرار ہے کہ وہ اس وقت تک براہ راست مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے جب تک اسرائیل مشرقی یروشلم اور مغربی کنارےمیں جو وہ مقبوضہ علاقہ ہے جہاں فلسطینی اپنی ایک مملکت کے دعوی دار ہیں، یہودی گھروں کی تعمیرکاکام روک نہیں دیتا۔

XS
SM
MD
LG