رسائی کے لنکس

پشاور: شدت پسندوں کا حملہ تین اہلکار ہلاک


پشاور: شدت پسندوں کا حملہ تین اہلکار ہلاک
پشاور: شدت پسندوں کا حملہ تین اہلکار ہلاک

پشاور کے علاقے سربند میں پولیس چوکی پر شدت پسندوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق خیبر ایجنسی سے ملحقہ سربند کے علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پولیس کی ایک چوکی پر درجنوں عسکریت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں تین حملہ آور بھی مارے گئے۔

خیبر ایجنسی سے ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر اس سے قبل بھی شدت پسند حملے کرتے رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG