رسائی کے لنکس

طرابلس: متحارب گروپ کو شکست، ملیشیا کا ہوائی اڈے پر قبضہ


مصراتہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ چھ ہفتے سے جاری لڑائی میں مغربی پہاڑی علاقے سے تعلق رکھنے والی طاقتور ملیشیا کو شکست ہوئی، اور یوں، ہوائی اڈے پر قبضہ حاصل کرلیا گیا

لیبیا کے ساحلی شہر، مصراتہ میں قائم ایک اسلامی ملیشیا نے اپنے متحارب، زنتان گروپ کو شکست دے کر طرابلس کے ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

مصراتہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ چھ ہفتے سے جاری لڑائی میں مغربی پہاڑی علاقے سے تعلق رکھنے والی طاقتور ملیشیا کو شکست ہوئی، اور یوں، ہوائی اڈے پر قبضہ حاصل کرلیا گیا۔

اگر دعویٰ درست ہے، تو اِس کا مطلب یہ ہوا کہ قوم پرست لڑاکوں کو ایک اہم شکست ہوئی ہے، جنھوں نے 2011ء سے، جب طویل مدت کے لیڈر معمر قذافی کو اقتدار سے ہٹایا گیا، ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھالا ہوا تھا۔

گذشتہ رات لیبیا کے دارالحکومت میں اسلام پسندوں کے ٹھکانوں پرنامعلوم فریق کی طرف سے دو فضائی حملے کے گئے، جن میں کم از کم 10 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ اسلام پسندوں نےاِن حملوں کا الزام مصر اور متحدہ عرب امارات پر دیا ہے۔

ہفتوں سے جاری لڑائی کے باعث، طرابلس کا ہوائی اڈا ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔


XS
SM
MD
LG