رسائی کے لنکس

پاکستانی فلم 'منٹو' واشنگٹن فلمی میلے کا حصہ ہوگی


”منٹو“ کے علاوہ جو دو مزید پاکستانی فلمیں ساوٴتھ ایشین فلمی میلے کا حصہ بنیں گی وہ ہیں بلاک بسٹر فلم” نامعلوم افراد“ اور سماجی کارکن جبران ناصرکی پشاور کے آرمی پبلک اسکول پرحملے کے بعد کئے گئے احتجاج کے بارے میں بنائی گئی شارٹ فلم ”ری کلیمنگ پاکستان“

پاکستانی فلم” منٹو“مقامی باکس آفس پرکامیابیاں سمیٹنے کے بعد اب زینت بنے گی ”ساوٴتھ ایشین فلم فیسٹول “کی جس میں فلم کے ڈائریکٹرسرمد کھوسٹ حاضرین کے سوالوں کے جواب بھی دیں گے۔

چوتھے ”ساوٴتھ ایشین فلم فیسٹول “کا آغاز واشنگٹن ڈی سی میں کل یعنی جمعہ 25ستمبرسے ہونےوالا ہے۔ تاہم، ”منٹو“کی نمائش 27ستمبرکوہوگی۔

بتایا جاتا ہے کہ معروف ادیب سعادت حسن منٹوکے زندگی پربننے والی منٹوکے بارے میں امریکی شائقین فلم اورمنٹوکے فینز میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ منٹوکی ڈائرکٹر کٹ فلم کی ریلیز سے بہت پہلے فروخت ہوچکی ہے۔

”منٹو“ کے علاوہ جو دو مزید پاکستانی فلمیں ساوٴتھ ایشین فلمی میلے کا حصہ بنیں گی وہ ہیں بلاک بسٹر فلم” نامعلوم افراد“ اور سماجی کارکن جبران ناصرکی پشاور کے آرمی پبلک اسکول پرحملے کے بعد کئے گئے احتجاج کے بارے میں بنائی گئی شارٹ فلم ”ری کلیمنگ پاکستان“۔

فلم ”نامعلوم افراد“ بھی 27 ستمبر کوعید اسپیشل کے عنوان سے پیش کی جائے گی۔

ساوٴتھ ایشیا کی دیگرفلم انڈسٹریزکی کئی مقبول فلمیں بھی فیسٹول میں دکھائی جائیں گی۔ فیسٹول کا اختتام 27 ستمبرکو ہوگا جس کے بعد ایکٹنگ اور اسکرپٹ رائٹننگ کے بارے میں ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG