رسائی کے لنکس

لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کا لاٹھی چارج


لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کا لاٹھی چارج
لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

حکام کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی شہر میر پور میں پولیس نے ہزاروں افراد کو بدھ کے روز لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو منگلا ڈیم پاور ہاؤس کی جانب بڑھنے سے روکنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا جب کہ مظاہرین کی طرف سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس سے پولیس افسران سمیت 20افراد زخمی ہوئے۔

میر پور کے ڈپٹی کمشنر طیب ذیشان نے واقعے کے بارے میں وائس آف امریکہ کو بتایا کہ مظاہرین نے سرکاری گاڑیوں اور بجلی کے محکمے کے دفاتر کو آگ لگادی۔

واضح رہے کہ پاکستان کا دوسرا بڑا ڈیم منگلا میرپور میں واقع ہے اور حکومت پاکستان کی طرف سے پانی کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش بڑھانے کے لیے اس ڈیم کی اونچائی میں اضافہ کیا جارہا ہے جس سے 10ہزار کے لگ بھگ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

مظاہرین کا مئوقف ہے کہ حکومت یہاں سے بجلی پیدا کرکے دیگر علاقوں میں سپلائی کررہی ہے جب کہ میرپور میں 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جسے فوری طور پر ختم کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG