رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان: میزائل حملے میں چار شدت پسند ہلاک


بغیر پائلٹ طیارہ
بغیر پائلٹ طیارہ

پاکستانی انٹیلی جنس عہدے داروں نے کہا ہے کہ افغان سرحد کے نزدیک قبائلی علاقے میں مشتبہ امریکی ڈرون حملے میں چار عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق منگل کے روز جنوبی وزیرستان میں ایک عمارت کے احاطے پر دو میزائل داغےگئے۔ یہ علاقہ شدت پسندوں کا مضبوط گڑھ ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو پائی۔

پاکستان میں اِن ڈرون حملوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ اِس ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقاتوں میں اعلیٰ حکام کے ساتھ اس موضوع پر بھی گفتگو کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مسٹر قریشی بدھ کے روز امریکی وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن کے ساتھ سٹریٹجک مذاکرات کریں گے جِن میں سکیورٹی سے متعلق تعاون جیسے معاملات بھی شامل ہیں۔

منگل کے روز ایک مشتبہ امریکی ڈرون طیارے نے دو میزائل داغے جوافغانستان کے ساتھ پاکستان کے شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں ایک عمارت کے احاطے میں جا لگے، جس میں کم از کم چار شدت پسند ہلاک ہوئے۔

دونوں ممالک کے مابین مذاکرات میں وسیع نوعیت کے معاملات زیر بحث آئیں گے، جن میں فروغ پاتا ہوا معاشی اور فوجی تعاون اورپانی اور توانائی کی کمی کو دور کرنے کے لیے مزید امداد پر غور کرنا شامل ہو گا۔

سمجھا جاتا ہے کہ پاکستان بھی، بھارت کے ساتھ معاہدہ کی طرز پر، امریکہ کے ساتھ سولین جوہری توانائی کے سمجھوتے کا خواہشمند ہے۔

وزیر خارجہ قریشی نے اِس امید کا اظہار کیا کہ اِن اجلاسوں کے نتیجے میں امریکہ پاکستان تعلقات کے زمرے میں بنیادی تبدیلی متوقع ہے۔

امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے تعلقات میں معنی خیز بہتری کے لیے قریشی کی خواہش کی تائید کی، لیکن کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

لیکن پینٹاگان نے خبر دار کیا کہ کوئی مخصوص اعلانات سے متعلق امیدیں وابستہ نہیں کرنی چاہئیں، کم از کم فوجی پرگراموں کے حوالے سے۔

XS
SM
MD
LG