رسائی کے لنکس

مِزوری: پولیس مقابلہ، ایک اور سیاہ فام شخص ہلاک


اخبار ’دِی سینٹ لوئی ڈسپیچ‘ نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 18 برس کے اینٹونیو مارٹن کے نام سے کی ہے۔ اپنی شناخت مارٹن کی والدہ کے طور پر کرانے والی ایک خاتون نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اُن کے بیٹے کی گرل فرینڈ نے واقعے کے حقائق مختلف بیان کیے ہیں

مِزوری کی وسطی امریکی ریاست کی پولیس کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح سویرے ایک اہل کار نے ایک مسلح سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

برکلے کے مضافات میں واقع سینٹ لوئی کے محکمہٴپولیس کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک گیس اسٹیشن پر عام تلاشی کے دوران ایک اہل کار کا دو افراد سے سابقہ پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ ایک فرد نے اہل کار پر بندوق تان لی، جس کے باعث اہل کار نے گولی چلا دی، جب کہ دوسرا شخص جائے واردات سے بھاگ کھڑا ہوا۔

وقوعے پر کئی درجن لوگ جمع ہوگئے اور پولیس کے ساتھ مقابلہ شروع ہوا۔

ادھر، بھیڑ پر جلتی ہوئی کم از کم دو اشیاٴ پھینکی گئیں، جن میں سے ایک دھماکے سے پھٹی۔
اخبار ’دِی سینٹ لوئی ڈسپیچ‘ نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 18 برس کے اینٹونیو مارٹن کے نام سے کی ہے۔ اپنی شناخت مارٹن کی والدہ کے طور پر کرانے والی ایک خاتون نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اُن کے بیٹے کی گرل فرینڈ نے واقعے کے حقائق مختلف بیان کیے ہیں۔

بقول اُن کے، ’اُنھوں نے مجھے بتایا کہ وہ ایک اسٹور میں تھے، جہاں وہ پیدل گئے تھے۔ جب وہ وہاں ٹہل رہے تھے، شاید اُنھوں نے کچھ کہا، جس پر پولیس نے اُن پر گولی چلا دی‘۔

برکلے فرگوسن کے قصبے کی سرحد کے ساتھ واقع ہے، جہاں اِسی سال کے اوائل میں پولیس کے ساتھ جھڑپ کے دوران 18برس کے ایک غیر مسلح سیاہ فام، مائیکل براؤن کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG