رسائی کے لنکس

logo-print

پاکستان میں موبائل فون صارفین کی تعداد 14 کروڑ ہوگئی


اتھارٹی نے مئی 2014ء تک کے تمام اعداد و شمار ظاہر کردیئے ہیں جن کے مطابق ملک میں ایسے صارفین کی تعداد 24فیصد بھی نہیں رہی جو موبائل فونز استعمال نہیں کرتے۔ باالفاظ دیگر اس وقت میں 76اعشاریہ 2فیصد لوگوں کے پاس موبائل فون کنکشن موجود ہے

پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کی تعدادمیں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق موبائل فون یوزرز کی مجموعی تعداد 139اعشاریہ2یعنی قریب قریب140ملین ہوگئی ہے ۔

اتھارٹی نے مئی 2014ء تک کے تمام اعداد و شمار ظاہر کردیئے ہیں جن کے مطابق ملک میں ایسے صارفین کی تعداد 24فیصد بھی نہیں رہی جو موبائل فونز استعمال نہیں کرتے۔ باالفاظ دیگر، اس وقت میں 76اعشاریہ 2فیصد لوگوں کے پاس موبائل فون کنکشن موجود ہے۔

ملک میں اس وقت پانچ سیلولر کمپنیز یا موبائل فون سروس فراہم کرنے والے ادارے کام کر رہے ہیں۔ مئی کا مہینہ ان پانچوں کمپنیز کے لئے نہایت نیک شگون ثابت ہوا۔ اس مہینے میں ان تمام کمپنیز نے زیادہ سے زیادہ نئے فون کنکشنز فروخت کئے۔

پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق نئے کنکشنز کی فروخت میں سب سے زیادہ کامیابی چائنا موبائل یعنی ’زونگ‘ کو ملی۔ اس نے مئی کے مہینے میں مجموعی طور پر سات لاکھ 54ہزار 368نئے کنکشنز فروخت کئے۔

دوسرا نمبر ٹیلی نار کا رہا جس نے مئی کے مہینے میں چار لاکھ 34ہزار 912 نئے کنکشن فروخت کئے۔ اس طرح اس کے مجموعی صارفین کی تعداد 36.3ہوگئی ہے۔

موبی لنک نے مئی میں 143,882 اور وارد نے 109, 506نئے کنکشن فروخت کئے۔ ’وارد‘ کے لئے مئی کا مہینہ خوش قسمت ثابت ہو۔ دو سال کے طویل وقفے کے بعد اس کے صارفین کی تعداد ایک مرتبہ پھر 13لاکھ ہوگئی ہے۔مالی سال دوہزار گیارہ اور بارہ میں اس کے صارفین کی تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ تھی۔

یوفون کے موجودہ صارفین کی تعداد 24اعشاریہ چھ ملین ہوگئی۔

XS
SM
MD
LG