رسائی کے لنکس

شامی صوبے حمص کے ایک شہر پر داعش کا دوبارہ قبضہ: رپورٹ


فائل
فائل

شام کی صورت حال پر نظر رکھنے والی ایک تنظیم کا کہنا ہے شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں نے حمص صوبے کے القريتين شہر پر قبضہ کر لیا ہے۔

شدت پسندوں کی طرف سے پہ پیش قدمی مشرقی شام میں ان کے خلاف ہونے والی ایک بھر پور کارروائی کے ردعمل میں کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

تاحال ان اطلاعات کے ردعمل میں شامی فوج کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے کہ دمشق سے 120 کلومیٹر شمال میں واقع القریتین شہر اب ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

شامی فورسز نے القریتین کا قبضہ چھ ماہ قبل داعش سے واگزار کرایا تھا۔

خبر رساں ادارے رویٹرز نے شام میں جنگ کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم 'سیئرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس' کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے ایک اچانک حملے کے بعد القریتین کا کنٹرول حاصل کر لیا۔

اس حملے سے پہلے شدت پسند گروپ کے جنگجو چھپ کر شہر میں داخل ہو گئے تھے۔

روس کی حمایت یافتہ شامی فورسز اور امریکہ کی حمایت یافتہ شامی ملیشیا نے ایک وسیع علاقہ شدت پسند گروپ داعش سے واگزار کر ا لیا ہے۔ یہ فریقین مشرقی شام میں صوبے دیرالزور میں اس شدت پسند گرو پ کے آخری گڑھ کے خلاف اپنی الگ الگ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG