رسائی کے لنکس

اتحادی جنگی طیاروں کی فضائی کارروائی، تین شامی فوجی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانیہ میں قائم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ کا کہنا ہے کہ یہ فضائی کارروائیاں گزشتہ روز کسی وقت ہوئی جن میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

شام میں جنگ کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ امریکی قیادت میں اتحاد کی دير الزور کے صوبے میں ایک فوجی کیمپ پر ہونے والی فضائی کارروائی میں تین شامی فوجی ہلاک ہو گئے ۔

برطانیہ میں قائم ’سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ کا کہنا ہے کہ یہ فضائی کارروائیاں گزشتہ روز کسی وقت ہوئی جن میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ابھی تک نہ تو شامی حکومت اور نہ ہی امریکی اتحاد کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے آیا ہے۔ یہ اتحادی جنگی جہاز وں کی طرف سے شامی فوج کو نشانہ بنانے کا پہلا واقعہ ہے۔

گزشتہ سال ستمبر سے جاری ان فضائی کارروائیوں میں عسکریت پسند گروپ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس میں گزشتہ ہفتے کے دوران دير الزور کے صوبے میں ہونے والی 20 فضائی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔

شام کے مشرق میں واقع یہ صوبہ داعش کے نام ںہاد ہیڈ کواٹر رقہ اور شمالی عراق میں اس کے زیر قبضہ علاقے کے درمیان واقع ہے۔

XS
SM
MD
LG