رسائی کے لنکس

مراکش: کیفے میں بم دھماکے سے 14 افرا د ہلاک


مراکش: کیفے میں بم دھماکے سے 14 افرا د ہلاک
مراکش: کیفے میں بم دھماکے سے 14 افرا د ہلاک

مراکش کے تاریخی شہر مراکش کے ایک معروف چوک میں واقع ایک کیفے میں بم دھماکے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

مراکش کی وزارت داخلہ نے کہاہے کہ ابتدائی شواہد سے یہ ظاہر ہواہے کہ مراکش شہر کے معروف چوک میں واقع ایک کیفے میں ہونے والا دھماکہ ایک بم کے پھٹنے سے ہوا۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ جمعرات کے روز ہونے والے اس دھماکے میں کم ازکم 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے جن میں کچھ غیر ملکی بھی شامل تھے۔

کچھ عہدے داروں اور عینی شاہدوں نے کہاہے کہ بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دھماکہ کسی خودکش بمبار نے کیا تھا۔

دھماکے سے اس قدیم شہر کے قلب میں جامع الفنا چوک کے پاس واقع دومنزلہ کیفے کی عمارت کو نقصان پہنچا۔

XS
SM
MD
LG